USDCHF کی قدر میں 0.8850 کے قریب بحالی ، SNB Sight Deposits گزشتہ ہفتے 469.2 بلین فرانک ہو گئے.
Downbeat Foreign Reserves data diminished demand for Swiss Franc in European Session
USDCHF میں 0.8850 کے قریب بحالی دکھائی دے رہی ہے . آج جاری ہونے والے ڈیٹا کے مطابق SNB Sight Deposits گزشتہ ہفتے 469.2 بلین فرانک کی سطح پر آ گئے ہیں . توقعات سے منفی ڈیٹا سامنے آنے کے بعد مارچ 2024 سے SNB Monetary Policy میں مرحلہ وار نرمی کے امکانات میں وقفہ آنے کی توقع پیدا ہوئی ہے . اسی وجہ سے Swiss Franc کی طلب European Sessions کے دوران کم ہوئی ہے .
Swiss Deposits Report کی تفصیلات
Swiss National Bank کے جاری کردہ اعداد و شمار میں گزشتہ ہفتے ڈیپازٹس کا حجم 469.2 بلیئن فرانک رہا۔ جبکہ اس سے قبل 477 بلیئن کی پیشگوئی تھی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ریڈنگ 477.1 بلیئن فرانک رہی تھی جو کہ رواں ہفتے کا تخمینہ تھا۔ اس طرح Global Banking Crisis کے بعد مسلسل دوسرے ہفتے ملک میں Foreign Investment کا منفی حجم دیکھا جا رہا ہے۔
اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ گزشتہ سال مارچ میں ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے تین Multinational Banks کے دیوالیہ ہونے کا سلسلہ یورپ تک وسعت اختیار کر گیا تھا اور دنیا کا قدیم ترین معاشی ادارہ Credit Suisse بینک لیکوئیڈٹی کا دباؤ برداشت نہ کرتے ہوئے ڈیفالٹ کر گیا تھا۔ تاہم حالیہ عرصے کے دوران سوئس نظام زر دوبارہ مستحکم ہونے کی کوشش کرتا ہوا نظر آ رہا ہے . ۔
خیال رہے کہ Swiss Central Bank ماہانہ کی بجائے کوارٹرلی بنیادوں پر Monetary Policy کا جائزہ لیتا ہے۔ Swiss Banking Industry کو دنیا میں سب سے مضبوط سمجھا جاتا ہے۔ اور Credit Suisse Crisis سے اس کے بکھرنے کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا۔ لیکن SNB نے اپنی کامیاب اسٹریٹیجی سے اس پر قابو پا لیا ہے۔
USDCHF کا ردعمل
رپورٹ جاری ہونے کے بعد Swiss Franc کی قدر میں مندی ریکارڈ کی جا رہی ہے جبکہ اس کے مقابلے میں USD یورپی سیشنز کے دوران نفسیاتی ہدف 0.8850 کے قریب بحال ہوا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔