USDJPY میں 150 سے اوپر تیزی ، Japanese Manufacturing PMI رواں ماہ 47.2 فیصد پر آ گئی.

Downbeat Preliminary Report squeezed demand for Japanese Yen in Asian Sessions

USDJPY میں 150 سے اوپر تیزی دیکھی جا رہی ہے . آج ریلیز  کئے جانے والے ڈیٹا کے مطابق Japanese PMI رواں ماہ  47.2 فیصد پر آ گئی ہے . یوں توقعات سے منفی اعداد و شمار سامنے آنے پر Japanese Yen کی طلب میں کمی واقع ہوئی ہے .

Japanese PMI Report کا جائزہ

S&P Global اور Jibun Bank کی طرف سے جاری کردہ ڈیٹا میں رواں ماہ  Purchase Managers Index  کی سطح 47.2 فیصد آئی ہے۔ جبکہ اس سے قبل 48.0 فیصد کی توقع تھی۔ اگر ان اعداد و شمار کا تقابلہ جنوری  کے ساتھ کریں تو گزشتہ رپورٹ میں یہ ریڈنگ 48.7 تھی.

تحقیقاتی ٹیم کے مطابق Japanese Services Industry کا حجم  1.1 فیصد کمی کے ساتھ 40 فیصد پر آ گیا ہے ۔ اس طرح جاپانی حکومت کے دعووں کے باوجود معیشت اور روزمرہ زندگی پر Inflation کے منفی اثرات دیکھے جا سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ Bank of Japan  نے گذشتہ 22 ماہ کے دوران اسی وجہ سے Policy Rates  میں اضافہ نہیں کیا تھا اورSoft Monetary Policy اختیار کئے رکھی تھی کہ Growth Rate پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ حالانکہ اس تمام عرصے کے دوران Yen کی قدر میں 10 فیصد تک کمی واقع ہوئی۔

USDJPY کا ردعمل۔

ڈیٹا پبلش ہونے کے بعد Japanese Yen کی قدر میں گراوٹ واقع ہوئی ۔ جس کے بعد اس کے مقابلے میں USD ایک ماہ کی بلند ترین سطح 150 سے اوپر آ گیا ہے ۔ آج اسکی قدر میں مجموعی طور پر 0.20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

USDJPY میں 150 سے اوپر تیزی ، Japanese Manufacturing PMI رواں ماہ 47.2 فیصد پر آ گئی.
USDJPY

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button