گولڈ کی قدر میں بحالی، US GDP Report کا اجراء

سنہری دھات دوبارہ 19 سو ڈالرز سے اوپر پہنچ گئی

گولڈ کی قدر میں بحالی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ مثبت US GDP Report اور Jobless Claims کے بعد سنہری دھات دوبارہ 19 سو ڈالرز سے اوپر پہنچ گئی ہے۔ واضح رہے کہ آج اس نے 3 ماہ کی کم ترین سطح تک گراوٹ کے بعد اپنی قدر کو بحال کیا ہے۔

اگرچہ ڈیٹا ریلیز ہونے کے بعد ابتدائی ردعمل میں 10 سالہ مدت کی U.S Bonds Yields میں اضافے سے گولڈ میں فروخت شروع ہو گئی تاہم یہ رجحان زیادہ دیر تک برقرار نہ رہ سکا اور US Stocks میں خریداری کے ساتھ ہی گولڈ کی طلب میں بھی تیزی آنا شروع ہو گئی۔

US Jobless Claims کی تفصیلات

U.S Bureau of Labor Statistics کی جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ میں Jobless Claims کی تعداد 2 لاکھ 39 ہزار رہی ہے۔ جبکہ اس سے قبل 2 لاکھ 65 ہزار کی پیشنگوئی تھی۔ اس طرح یہ رپورٹ توقعات سے زیادہ مثبت رہی ہے۔

گذشتہ ایک ماہ کے دوران 2 لاکھ 57 ہزار افراد نے Unemployment Allowance کیلئے درخواستیں دائر کیں۔ جن میں سے 26 ہزار نے اپنے کلیمز واپس لے لئے۔ خیال رہے کہ یہ اعداد و شمار آئندہ ماہ کی U.S Non Farm Payroll کیلئے بھی تخمینہ قائم کرنے میں مددگار ہوں گے۔ علاوہ ازیں اس سے Labor Market پر دباؤ میں کمی کو بھی ظاہر کر رہے ہیں۔

U.S GDP Report کا جائزہ

ہفتہ وار Jobless Claims کے علاوہ رواں سال کی پہلی GDP Report توقعات کو مات دے گئی۔ اسکی ریڈنگ 2.0 فیصد رہی جبکہ مارکیٹ توقعات 1.4 فیصد تھیں۔ یہ بلاشبہ حالیہ عرصے کے دوران U.S Debit Crisis کے بعد معاشی بحالی کی علامت ہے۔ اگر اسکا تقابلہ گذشتہ کوارٹر کے ساتھ کریں تو 2022ء کے آخری کوارٹر میں GDP کی سطح 2 فیصد ہی رہی تھی۔ تاہم کساد بازاری (Recession) اور دیگر بحرانوں کے بعد اس بار معاشی ماہرین قومی آمدنی میں کمی کی توقع کر رہے تھے.

گولڈ کا ٹیکنیکی جائزہ

گولڈ U.S Sessions کے آغاز پر 19 سو کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) سے نیچے 1892 پر گراوٹ کا شکار ہوا۔ اس وقت ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ بیئرش ریلی مارچ کی کم ترین قیمت سے نیچے وسعت اختیار کرے ھی۔ تاہم امریکی ڈالر اپنا جارحانہ انداز برقرار نہ رکھ سکا اور اسٹاکس میں خریداری کے ساتھ ہی Commodity Market بھی سائیڈ لائن سرمایہ کاروں کی سپورٹ واپس لینے میں کامیاب رہی۔

گولڈ کی قدر میں بحالی، US GDP Report کا اجراء

موجودہ لیول اسکی Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ اور 20SMA سے اوپر ہے۔ اس طرح یہ اسکی بلش ریلی کی واپسی کہی جا سکتی ہے۔ اسکے سپورٹ لیولز 1895, 1875 اور 1855 ہیں جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1920، 1934 اور 1950 ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button