Australian Consumer Confidence Report ریلیز ، آسٹریلیئن ڈالر میں مندی, ASX میں ملا جلا رجحان۔

رواں ماہ صارفین کے اعتماد میں 1.5 فیصد کمی واقع ہوئی

Australian Consumer Confidence Report ریلیز کر دی گئی۔ جس کے بعد آسٹریلیئن ڈالر کی قدر میں مندی جبکہ ASX میں ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

Australian Consumer Confidence کی تفصیلات۔

میلبرن انسٹیوٹ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں ماہ صارفین کے اعتماد میں 1.5 فیصد کمی واقع ہوئی۔ ماہانہ انڈیکس 79.7 فیصد پر آ گیا ہے۔ اس طرح سروے عام تنخواہ دار طبقے کی قوت خرید میں کمی کو ظاہر کر رہا ہے۔

ادارے نے اپنے اضافی نوٹ میں لکھا ہے کہ انڈیکس مارچ 2022ء یعنی گذشتہ 18 ماہ سے منفی منظرنامہ ظاہر کر رہا ہے ۔ جو کہ کساد بازاری (Recession) اور افراط زر (Inflation) کے معیشت اور عام افراد پر گہرے اثرات کا عکاس ہے۔

مارکیٹ کا ردعمل۔

رپورٹ جاری ہونے کے بعد AUDUSD کی قدر میں مندی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ اسوقت یہ 0.14 فیصد کمی کے ساتھ 0.6422 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

Australian Consumer Confidence Report ریلیز ، آسٹریلیئن ڈالر میں مندی, ASX میں ملا جلا رجحان۔

دوسری طرف آسٹریلیئن اسٹاک ایکسچینج (ASX) میں ملا جلا رجحان جاری ہے۔ ASX200 انڈیکس 14 پوائنٹس نیچے 7177 پر آ گیا ہے۔ اسکی کم ترین سطح 7155 اور بلند ترین 7202 رہی۔ جبکہ آسٹریلوی کیپٹیل مارکیٹ میں اسوقت تک 22 کروڑ 64 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔

Australian Consumer Confidence Report ریلیز ، آسٹریلیئن ڈالر میں مندی, ASX میں ملا جلا رجحان۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button