آسٹریلیا: 2022ء کے چوتھے کوارٹر کی CPI رپورٹ جاری

آسٹریلیا کی 2022ء کے چوتھے کوارٹر کی کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ آسٹریلیئن محکمہ شماریات کی طرف سے جاری کئے جانیوالے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ سال کے چوتھے کوارٹر کے دوران افراط زر (Inflation) کی شرح 1.9 فیصد رہی ہے۔ جبکہ اس سے قبل 1.6فیصد رہنے کی پیشگوئی کی گئی تھی۔ اگر اس کا تقابلہ گذشتہ کوارٹر کے ساتھ کیا جائے تو اس میں افراط زر 1.8 فیصد رہی تھی۔

گذشتہ کوارٹر کے دوران حقیقی افراط زر (Core Inflation) کی شرح 1.7 فیصد رہی ہے۔ جبکہ اس سے قبل یہ شرح 1.5 فیصد رہنے کی توقع کی جا رہی تھی۔ سالانہ افراط زر 7.8 فیصد رہی ہے۔ جبکہ 7.5 فیصد متوقع تھی جبکہ حقیقی افراط زر کی سالانہ شرح 6.9 فیصد رہی ہے، جس کی متوقع شرح 1.4 فیصد تھی۔ یہ رپورٹ توقعات سے زیادہ منفی اعداد و شمار پر مشتمل ہے اور اسکے اثرات آسٹریلوی معاشی اعشاریوں (Financial Indicatots) پر مرتب ہونےکی توقع ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button