Australian CPI Report ریلیز ، AUDUSD میں گراوٹ، ASX میں تیزی

رواں سال کے دوسرے کوارٹر میں Headline CPI کی سطح 0.8 فیصد رہی۔

Australian CPI Report جاری کر دی گئی ۔ جس کے بعد AUDUSD میں گراوٹ جبکہ ASX میں تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

Australian CPI Report کی تفصیلات

آسٹریلوی محکمہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں سال کے دوسرے کوارٹر میں Headline CPI کی شرح 0.8 فیصد رہی جبکہ اس سے قبل 1.0 کی پیشگوئی تھی۔ اس طرح اپریل سے جون کے درمیان ملک میں حقیقی افراط زر (Core Inflation) میں تخمینوں سے زیادہ کمی آئی ہے۔ سالانہ کنزیومر پرائس انڈیکس 5.5 فیصد رہا۔ جبکہ 5.4 فیصد کا تخمینہ تھا۔

Australian CPI Report ریلیز

رپورٹ آسٹریلوی معیشت کا مثبت منظرنامہ ظاہر کر رہی ہے۔ جبکہ Recession کی علامات بھی لیبر مارکیٹ اور مالیاتی شعبوں میں موجود نہیں ہے۔ تاہم اسوقت بھی CPI اپنے ایداف سے خاصی اوپر ہے جو کہ 2 فیصد مقرر کئے گئے تھے۔

Australian CPI Report ریلیز

مارکیٹ کا ردعمل

رپورٹ جاری ہونے کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلیئن ڈالر (AUDUSD) کی قدر میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔

AUDUSD

معیشت میں کوارٹرلی افراط زر کم ہونے سے ریزرو بینک آف آسٹریلیا (RBA) کیلئے Interest Rate میں اضافے کا جواز ختم ہو جاتا ہے۔ اور اسٹاکس کے رسک فیکٹر میں بھی کمی آتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ مثبت اعداد و شمار کا وزن Aussie Dollar پر محسوس ہو رہا ہے۔ دوسری طرف آسٹریلیئن اسٹاک ایکسچینج (ASX) میں تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ ASX200 انڈیکس 60 پوائنٹس اضافے سے 7400 کی نفسیاتی  سطح سے اوپر آ گیا ہے۔ جبکہ آسٹریلوی کیپٹیل مارکیٹ میں وسطی سیشن کے دوران 24 کروڑ سے زائد شیئرز ٹریڈ ہو چکے ہیں۔ اسکی رینج 7339 سے 7408 کے درمیان ہے۔

 ASX میں تیزی

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button