آسٹریلوی ریٹیل سیلز ڈیٹا ریلیز، AUDUSD کی محدود رینج میں ٹریڈ

آسٹریلوی ریٹیل سیلز رپورٹ جاری کر دی گئی۔ جس کے بعد AUDUSD محدود رینج اختیار کر گیا ہے۔ ایشیائی سیشن میں منفی اختتام کے بعد Aussie ڈالر یورپی سیشنز کے دوران بھی اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔

آسٹریلوی ریٹیل سیلز رپورٹ کا جائزہ

آسٹریلوی ریٹیل سیلز ڈیٹا کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ملک میں اشیائے خورد و نوش کی فروخت میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی جبکہ 0.3 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ اگر اس کا تقابلہ مارچ 2023ء کے ساتھ کیا جائے تو گذشتہ رپورٹ میں یہ سطح 0.4 فیصد تھی۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ آسٹریلوی محکمہ شماریات ماہانہ بنیادوں پر 2 بار ریٹیل سیلز ڈیٹا جاری کرتا ہے۔ حتمی رپورٹ یکم جون کو پبلش کی جائے گی۔ یہ ڈیٹا توقعات سے زیادہ منفی ہے اور اسکے اثرات آسٹریلوی معاشی اعشاریوں (Australian Financial Indicators) پر مرتب ہونے کی توقع یے۔

شماریاتی بیورو نے اپنے ریمارکس میں اشیائے ضروریہ کی فروخت میں ہونیوالی کمی کو صارفین کی قوت خرید میں کمی سے تشبیہہ دی ہے۔ نوٹ میں مزید لکھا گیا ہے کہ ریٹیلنگ کا شعبہ افراط زر (Inflation) کے شدید دباؤ کی زد میں ہے۔

مارکیٹ کا ردعمل

رپورٹ جاری ہونے کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلیئن ڈالر (AUDUSD) کی قدر میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ فوری ردعمل میں آسٹریلوی ڈالر شدید گراوٹ کا شکار ہوا اور 0.6500 کی نفسیاتی سپورٹ (Psychological Report) بریک کرتے ہوئے 0.6490 پر آ گیا۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کے دوران Aussie ڈالر کی یہ کم ترین سطح ہے۔

 

تاہم یورپی سیشنز (EU FX Sessions) کے آغاز پر کسی حد تک بحالی دیکھی جا رہی ہے۔ اسوقت آسٹریلوی ڈاکڑ 0.6520 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری طرف آسٹریلیئن اسٹاک ایکسچینج (ASX) میں ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ ASX200 انڈیکس میں کاروباری سیشن کا اختتام 16 پوائنٹس کے اضافے سے 7154 کی سطح پر ہوا ہے۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 7129 سے 7156 کے درمیان رہی جبکہ آسٹریلوی کیپیٹل مارکیٹ میں 51 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا ہے۔

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button