BOE Monetary Policy کا اعلان کر دیا گیا۔ ، شرح سود بغیر تبدیلی کے برقرار.

فیصلے کے بعد برطانوی پاؤنڈ میں شدید گراوٹ۔

BOE Monetary Policy کا اعلان کر دیا گیا۔ مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود بغیر تبدیلی کے برقرار رکھی ہے۔ فیصلے کے بعد برطانوی پاؤنڈ میں شدید گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔

BOE Monetary Policy کی تفصیلات

بینک آف انگلینڈ کی طرف سے جاری کئے جانیوالے پریس ریلیز کے مطابق مانیٹری کمیٹی کا دو روزہ اجلاس لندن میں منعقد کیا گیا۔ پالیسی ساز اراکین نے ملک میں Headline Inflation کی کم ہوتی ہوئی سطح بالخصوص تازہ ترین UK CPI Report پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دوران اجلاس نوٹ کیا گیا کہ معاشی ترقی کے طویل المدتی اہداف حاصل کرنے کے لئے Policy Tightening Cycle کو معطل کر دیا جائے۔ تا کہ لیبر مارکیٹ پر دباؤ میں کمی لائی جا سکے۔

BOE Monetary Policy کا اعلان کر دیا گیا۔ ، شرح سود بغیر تبدیلی کے برقرار.

ممبران کمیٹی نے اس پوائنٹ پر اتفاق کیا کہ ٹرمینل ریٹس کو 5.25 فیصد پر کیپ کر دیا جائے اور مستقبل میں اگر افراط زر کی صورتحال کا جائزہ لے کر حالات کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔ میٹنگ میں کنزیومر پرائس انڈیکس کو 2 فیصد تک محدود کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔ کمیٹی ارکان نے معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے بینکوں کی لیکوئیڈٹی کو مستحکم رکھنے پر بھی زور دیا۔

کیا بینک آف انگلینڈ فیڈرل ریزرو کے نقش قدم پر چل رہا ہے۔ ؟

برطانیہ میں افراط زر ابھی بھی 6 فیصد سے اوپر ہے۔ جو کہ G-20 ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔ اس لئے مرکزی بینک کے اس فیصلے کو حیران کن قرار دیا جا رہا ہے۔ معاشی ماہرین فیصلے کو فیڈرل ریزرو کا چربہ قرار دے ریے ہیں۔ ان کے مطابق امریکہ اور برطانیہ کے معاشی حالات بالکل مختلف ہیں۔ یورپی ملک کساد بازاری (Recession) کی بدترین لہر کا سامنا کر رہا ہے۔ اس لئے رواں ماہ 25 بنیادی پوائنٹس اضافے کی توقع کی جا رہی تھی۔

برطانوی پاؤنڈ پر اثرات۔

مانیٹری فیصلہ سامنے آنے پر امریکی ڈالر کے خلاف برطانوی پاؤنڈ (GBPUSD) میں شدید گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔ جو کہ 1.2300 کی نفسیاتی سطح بریک کرتے ہوئے 1.2250 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ محض ایک ماہ قبل یہ تاریخ کی بلند ترین سطح 1.3300 پر پہنچ گیا تھا۔

BOE Monetary Policy کا اعلان کر دیا گیا۔ ، شرح سود بغیر تبدیلی کے برقرار.

اسٹاکس کا ردعمل۔

بینچ مارک انڈیکس FTSE100 میں ملا جلا رجحان جاری ہے۔ انڈیکس 12 پوائنٹس نیچے 7718 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 7674 سے 7746 کے درمیان ہے۔ جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے رجحان میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ اسوقت تک ٹریڈ ہونیوالے شیئرز کی تعداد 23 کروڑ 80 لاکھ ہے۔ اسکی مارکیٹ کیپٹیلائزیشن میں 0.17 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

BOE Monetary Policy کا اعلان کر دیا گیا۔ ، شرح سود بغیر تبدیلی کے برقرار.

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button