Canadian CPI Report جاری ، کینیڈین ڈالر میں تیزی

جولائی 2023ء میں Headline Inflation کی سطح 3.3 فیصد رہی۔

Canadian CPI Report ریلیز کر دی گئی ۔ جس کے بعد کینیڈین ڈالر میں تیزی دیکھی جا رہی ہے جبکہ اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USDCAD) میں مندی واقع ہوئی ہے۔

Canadian CPI Report کی تفصیلات

کینیڈین محکمہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک میں Headline Inflation کی سطح 3.3 فیصد رہی جبکہ اس سے قبل 3 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ اگر اس کا تقابلہ جون کے ساتھ کریں تو اس میں افراط زر 2.8 فیصد تھی۔ اس طرح کنزیومر پرائس انڈیکس میں توقعات سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر افراط زر میں 0.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس سے قبل 0.3 فیصد کا تخمینہ تھا۔ مزید برآں Core CPI بھی گذشتہ ماہ کی نسبت بڑھ کر 3.2 فیصد سالانہ پر آ گئی ہے جو کہ جون میں 2.8 فیصد تھی۔ اس طرح بینک آف کینیڈا (BOC) کے پاس Rate Hike Program جاری رکھنے کا مضبوط جواز آ گیا ہے۔

مارکیٹ کا ردعمل

آئندہ ماہ کی مانیٹری پالیسی میں ٹرمینل ریٹس کے اضافے کی امیدوں پر کینیڈین ڈالر مستحکم ہوا ہے۔ جبکہ اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USDCAD) کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اسی طرح WTI میں بھی ملا جلا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے

Canadian CPI Report جاری ، کینیڈین ڈالر میں تیزی

۔ اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ کینیڈا امریکہ کو کروڈ آئل سپلائی کرنیوالا سب سے بڑا ملک ہے۔ WTI میں اسکا شیئر خود امریکہ سے بھی زیادہ ہے۔ یہی وجہ ہے۔ کروڈ آئل اور کینیڈین ڈالر ایک دوسرے کی قدر پر براہ راست اثرانداز ہوتے ہیں کیونکہ کروڈ آئل کی قدر میں اضافے سے کینیڈا میں امریکی ڈالر کا بہاؤ زیادہ ہو جاتا ہے۔ کیونکہ آئل میں فی شیئر منافع بھی بڑھ جاتا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button