Canadian Trade Report ریلیز ، کینیڈین ڈالر اور کروڈ آئل میں مندی۔
رہورٹ کے مطابق جون میں Trade Deficit توقعات سے زیادہ منفی رہا۔
Canadian Trade Report ریلیز کر دی گئی۔ جس کے بعد کینیڈین ڈالر اور کروڈ آئل کی قدر میں گراوٹ دیکھنے میں آ رہی ہے۔
Canadian Trade Report کی تفصیلات
محکمہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جون 2023ء کے دوران بین الاقوامی ٹریڈ کا خسارہ (Trade Deficit) 3.73 بلیئ ڈالر رہا۔ جبکہ اس سے قبل 2.9 ارب ڈالرز کی پیشگوئی تھی۔ اگر اس کا تقابلہ مئی کی رہورٹ سے کریں تو سابقہ رپورٹ میں یہ ریڈنگ 3.44 ارب ڈالر آئی تھی۔ اس طرح رپورٹ نہ صرف توقعات بلکہ سابقہ رپورٹس کی نسبت بھی منفی ہے۔
اعداد و شمار میں ملکی برآمدات (Exports) کا حجم 60.7 بلیئن ڈالر رہا جبکہ گذشتہ اس سے قبل یہ 62.05 بلیئن ڈالرز تھا۔ دوسری طرف درآمدی حجم (Import Volume) 64.43 بلیئن ڈالرز رہا ہے۔ جبکہ سابقہ سطح 64.7 بلیئن تھی۔
مارکیٹ کا ردعمل
تمام پہلوؤں سے یہ رپورٹ منفی رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ڈیٹا پرنٹ ہونے کے بعد کینیڈین ڈالر اور کروڈ آئل دونوں میں گراوٹ ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ جبکہ اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USDCAD) 0.64 فیصد تیزی کے ساتھ 1.3454 پر آ گیا ہے۔ اسی طرح ٹورنٹو اسٹاک ایکسچینج (TSX) میں بھی شدید فروخت دیکھنے میں آ رہی ہے۔
کینیڈا امریکہ کو کروڈ آئل سپلائی کرنیوالا سب سے بڑا ملک ہے۔ WTI میں کینیڈین شیئر خود امریکہ سے بھی زیادہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کروڈ آئل اور کینیڈین ڈالر کی قدر ایک دوسرے سے براہ راست تعلق رکھتی ہے۔ کروڈ آئل کی قیمت میں اضافے سے کینیڈا کا فی شیئر منافع بڑھ جاتا ہے۔ اور امریکی ڈالر کی کینیڈین مارکیٹ میں لیکوئیڈٹی زیادہ ہو جاتی ہے۔ جبکہ قیمتوں میں کمی کے نتائج اس کے برعکس ہوتے ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔