Canadian Employment Report ریلیز کر دی گئی۔، USDCAD کی قدر میں کمی

Canadian Employment Report جاری کر دی گئی ۔ جس کے بعد USDCAD کی قدر میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔ کینیڈین محکمہ شماریات (Statistics Canada) کی جاری کردہ رپورٹ میں بیروزگاری (Unemployment Rate) کی شرح 5.2 فیصد پر آ گئی ہے۔ جبکہ اس سے قبل 5.1 فیصد کی پیشگوئی تھی۔

Canadian Employment Report کی تفصیلات

رپورٹ کے مطابق اپریل 2023ء کے دوران ملک میں ملازمین کی تعداد میں 17300 کی کمی واقع ہوئی۔ واضح رہے کہ گذشتہ ماہ 41400 نئی ملازمتوں کا اضافہ ہوا تھا۔ پبلش کئے گئے ڈیٹا کے مطابق Active Participation کی سطح 65.5 فیصد رہی جبکہ 65.6 فیصد متوقع تھی۔ اگر مختلف شعبوں میں ملازمت کے کانٹریکٹس کا جائزہ لیں تو سروسز سیکٹر میں 31 ہزار افراد اپنی ملازمتوں سے فارغ ہوئے۔ تاہم صنعتی شعبے میں 13 ہزار افراد کو روزگار ملا۔

مارکیٹ کا ردعمل

رپورٹ جاری ہونے کے بعد کینیڈین ڈالر کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USDCAD) کی قدر میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔ جو کہ 0.26 فیصد کمی کے ساتھ 1.3323 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

Canadian Employment Report ریلیز کر دی گئی۔، USDCAD کی قدر میں کمی

خیال رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز میں Bank of Canada نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود 4.75 فیصد کر دی تھی جس کے بعد سے کینیڈین ڈالر مستحکم نظر آ رہا ہے۔ تاہم لیبر مارکیٹ کی یہ صورتحال آئندہ ماہ کی مانیٹری پالیس پر اثرانداز ہو سکتی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button