Chinese CPI Report ریلیز ، آسٹریلیئن ڈالر میں گراوٹ

AUDUSD. ایشیائی سیشنز کے دوران 0.6700 سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے۔

Chinese CPI Report ریلیز کر دی گئی۔جس کے بعد آسٹریلیئن ڈالر کی قدر میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔

Chinese CPI Report کا جائزہ

چینی محکمہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک میں Headline Inflation کی سطح 0.00 فیصد رہی جبکہ اس سے قبل 0.2 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ اگر اس کا تقابلہ مئی کے ساتھ کیا جائے تو سابقہ رپورٹ میں یہ سطح 0.2 فیصد تھی۔ ماہانہ ریڈنگ منفی 0.2 فیصد رہی ہے جبکہ 0.00 فیصد کا تخمینہ تھا۔

Chinese CPI Report

اگرچہ یہ رپورٹ توقعات سے مثبت رہی ہے لیکن دنیا کی دوسری بڑی معیشت میں Demand کی کمی کو ظاہر کر رہی ہے جو کہ عالمی معیشت (Global Economy) کے لیکن منفی ٹریگر ہے۔

مارکیٹ کا ردعمل

رپورٹ جاری ہونے اور چینی معیشت کی سست روی اور Deflation کے اعداد و شمار سامنے آنے پر امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلیئن ڈالر (AUDUSD) کی قدر میں گراوٹ ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ AsIan Forex Sessions کے دوران Aussie ڈالر 0.13 فیصد مندی کے ساتھ 0.6679 پر آ گیا ہے جبکہ آج اس کی ٹریڈنگ رینج 0.6670 سے 0.6696 کے درمیان رہی ہے۔

Chinese CPI Report ریلیز ، آسٹریلیئن ڈالر میں گراوٹ

واضح رہے کہ چین عالمی ٹریڈ میں تصفیئے کیلئے آسٹریلیئن اور نیوزی لینڈ ڈالرز استعمال کرتا ہے اور ان کرنسیز کی 60 فیصد سے زائد طلب (Demand) چینی مارکیٹ سے پیدا ہوتی ہے۔ اس لئے چینی معیشت میں آنیوالی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ اثرات بھی انہیں پر مرتب ہوتے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button