ایران میں حساس مقامات پر دھماکے

ایران میں حساس مقامات پر دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ دھماکے اصفہان کے قریب عسکری تنصیبات میں رپورٹ ہوئے۔ واضح رہے کہ وسطی ایران کے اس شہر میں ڈرون طیارے بنانے والے پلانٹس، دو اسلحہ ڈپو اور کروڈ آئل کی پانچ بڑی ریفائنریز ہیں۔ ان دھماکوں کے نتیجے میں آئل کی سپلائی بھی بند ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک ملٹری ورکشاپ پر تین ڈرون طیاروں نے حملہ کیا تھا جسے ناکام بنا دیا گیا تاہم اس کاروائی کے دوران ایک اسلحہ ڈپو میں آگ لگ گئی تھی جس پر قابو پا لیا گیا۔ ایرانی فضائیہ کے دفاعی نظام کی بروقت کاروائی نے حملہ آور طیاروں کو تباہ کر دیا۔

ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کے بارے میں اندازہ نہیں لگایا جا سکا ۔ حالیہ عرصے میں امریکہ اور مغربی ممالک کی طرف سے ایران پر روس کو یوکرائن جنگ میں استعمال کئے جانیوالے ڈرون طیارے فراہم کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں تاہم ایرانی حکومت یوکرائن کے خلاف روس کو کسی بھی قسم کی عسکری امداد فراہم کرنے کی سختی سے تردید کر چکی ہے۔ اسکا موقف ہے کہ روس کو ڈرون طیارے جنگ شروع ہونے سے طویل عرصہ قبل فروخت کئے گئے تھے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button