French Trade Balance Report جاری کر دی گئی۔ CAC40 میں گراوٹ

جون 2023ء میں تجارتی خسارہ 6.71 بلیئن یورو رہا۔

French Trade Balance Report جاری کر دی گئی ۔ سابقہ رپورٹس سے قدرے بہتر ریڈنگ کے باوجود CAC40 میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔ یورپی مارکیٹس کو اہم معاشی رپورٹس کے پیش نظر سرمایہ کاروں کے محتاط انداز کا سامنا ہے۔

French Trade Balance Report کی تفصیلات

فرانسیسی محکمہ شماریات (INSEE) کی پبلش کردہ رپورٹ میں تجارتی خسارے (Trade Deficit) کی سطح 6.71 بلیئن یورو رہی۔ جبکہ 8 بلیئن کی پیشگوئی تھی۔ اگر اس ڈیٹا کا تقابلہ مئی کے ساتھ کیا جائے تو سابقہ رپورٹ میں یہ خسارہ 8.41 بلیئن یورو تھا تاہم نظرثانی شدہ اعداد و شمار 7.93 ارب یورو آئے تھے۔

اگرچہ یہ فگرز پہلے سے بہتر ہیں تاہم برآمدات (Exports) 1.3 فیصد کم ہوئی ہیں اور درآمدی والیوم (Imports) میں 3.2 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ فرانس گزشتہ ایک سال سے سنگین معاشی بحران کا سامنا کر رہا ہے اور ملک میں افراط زر (Inflation) کی شرح دوہرے ہندسے تک پہنچ چکی ہے۔ بالخصوص ذرائع توانائی کی قیمتیں عوام کی دسترس سے باہر ہو گئی ہیں۔

مارکیٹ کا ردعمل

کئی ماہ بعد قدرے بہتر ڈیٹا ریلیز ہونے کے باوجود CAC40 میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔ انڈیکس 78 پوائنٹس نیچے 7241 پر ٹریڈ کر تہا ہے۔ جبکہ مارکیٹ کیپٹیلائزیشن میں 1.07 فیصد کمی آئی ہے۔

French Trade Balance Report جاری کر دی گئی۔ CAC40 میں گراوٹ

انڈیکس کی ٹریڈنگ رینج 7239 سے 7325 کے درمیان ہے۔ اسوقت تک Euronext کے اس فرانسیسی ورژن میں محض 1 کروڑ 78 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button