کورین مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا گیا۔ KOSPI میں ملا جلا رجحان

کورین مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا گیا۔ جس کے بعد KOSPI میں ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے اس کے علاوہ دیگر ایشیائی اسٹاکس کی طلب میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کورین مانیٹری پالیسی کا جائزہ

امریکی نشریاتی ادارے بلوم برگ کے مطابق بینک آف کوریا (BOK) نے آج ایشیائی سیشنز کے دوران مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا۔ شرح سود (Interest rate) میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اس طرح ٹرمینل ریٹس 3.5 فیصد کی سطح پر برقرار ہیں۔ مرکزی بورڈ کی میٹنگ کے بعد جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق افراط زر (Inflation) میں کمی اور پائیدار ترقی کے اہداف پورے ہونے پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

بینک آف کوریا نے عالمی معاشی بحران (Global Financial Crisis) کے دوران کساد بازاری (Recession) کے اثرات کو مانیٹری ٹولز کے موثر استعمال سے کنٹرول کیا۔ اسکی بہترین پالیسیز کا اعتراف عالمی مالیاتی فنڈ (IMF) اور ورلڈ بینک نے بھی اپنی مشترکہ میٹنگ میں کیا۔

یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ حالیہ عرصے میں ریلیز کی جانیوالی معاشی رپورٹس مثبت منظرنامے کو ظاہر کر رہی ہیں اور رواں سال کے پہلے GDP بھی خطے کے دیگر ممالک کی نسبت بہتر رہا۔ جس میں 0.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اسکے علاوہ لیبر مارکیٹ پر بھی دباؤ نظر نہیں آ رہا ہے۔ ایمپلائمنٹ ریٹ 59 سے بڑھ کر 63 فیصد پر پہنچ گیا ہے۔

مارکیٹ کا ردعمل

رپورٹ کے اجراء سے KOSPI میں ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ فوری بعد آنیوالا ردعمل مثبت تھا تاہم اسکے بعد KOSPI اور Kosdaq Index میں اتار چڑھاؤ نظر آ رہا ہے۔ جبکہ دیگر ایشیائی مارکیٹس میں سے Nikkei225 میں 165 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button