ایشیائی اسٹاکس: Shinghai Composite اور Nikkei225 میں ملے جلے جبکہ HSI میں مثبت رجحان کے ساتھ دن کا اختتام

آج ایشیائی مارکیٹس (Asian Markets) میں دن بھر ملا جلا رجحان رہا۔ Shinghai Composite میں آج چینی لاک ڈاؤن کی وجہ سے مسلسل تین دن سے محدود رینج میں ٹریڈ ہو رہی ہے۔ انڈہکس 16 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 2982 کی سطح پر بند ہوا ہے۔ انڈیکس کی بلند ترین سطح 3017 اور کم ترین لیول 2863 رہا ۔ اس طرح کاروباری سرگرمیوں کی رینج محض 36 پوائنٹس کے درمیان رہا۔ آج مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا حجم (Capitalization ) بھی انتہائی محدود رہی اور محض 2 لاکھ 65 ہزار 6 سو 8 ٹرانزیکشنز ہوئیں۔ Kospi میں دن کا اختتام 39 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 2278 کی سطح پر آ گئی ہے۔

ہینگ سینگ انڈیکس (HSI ) میں دیگر ایشیائی مارکیٹس کے برعکس 110 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 15427 پر ہوا ہے۔ آج انڈیکس کی بلند ترین سطح 15833 اور کم ترین لیول 15410 رہا۔ آج 423 پوائنٹس کے درمیان سرگرمیوں کا دائرہ کار رہا۔ ایک موقع پر HSI پانچ سو پوائنٹس تک مستحکم نظر آیا تاہم اس کے بعد اختتامی سیشن میں تیزی کا یہ مومینٹم برقرار نہیں رہ سکا اور اختتام تک مارکیٹ 110 پوائنٹس اوپر رہ گیا۔ Nikkei225 میں دن کا اختتام 86 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 27345 پر ہوا یے۔ مارکیٹ میں دن کا آغاز 27407 سے ہوا جبکہ بلند ترین سطح 27450 اور کم ترین لیول 27330 رہا۔ اس طرح کاروباری سرگرمیوں کا سکوپ 120 پوائنٹس کے درمیان رہا۔ آج دن بھر مارکیٹ میں کاروبار سست روی کا شکار رہا اور شیئر والیوم بھی انتہائی کم رہا۔

اسٹریٹ ٹائمز انڈیکس (STI ) میں بھی ملا جلا رجحان رہا اختتام پر انڈیکس 6 پوائنٹس مستحکم ہو کر 3015 پر ہوا ہے۔ ملائشین اسٹاک مارکیٹ Bursa Malay میں دن کا اخترام کل کی سطح سے بغیر کسی تبدیلی کے 1454 پر بند ہوئی ہینگ سینگ کی طرح تائیوان کے TSec50 میں بھی سرمایہ کاری کا بہترین رجحان اور شیئرز کا حجم (Share Volume ) رہا۔ جس کے بعد دن کا اختتام 197 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 12926 کی سطح پر ہوا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button