ضرورت پڑنے پر سخت Monetary Policy اختیار کی جا سکتی ہے . Governor RBA کی پریس کانفرنس
Michelle Bullock ruled out any Rate Cut in 2024. says to curb Inflation is her priority
Governor RBA مشعل بلک کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر Rate Hike Program دوبارہ شروع کیا جا سکتا ہے . جبکہ رواں سال بلند Headline Inflation کے باعث Rate cut Policy شروع ہونے کا کوئی امکان موجود نہیں. وہ Australian Monetary Policy کے اعلان کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں.
Governor RBA کی پریس کانفرنس، Monetary Policy کا دفاع.
مشعل بلک کی پریس کانفرنس میں Consumer Price Index پر فوکس کیا گیا . انہوں نے یقین دلایا کہ Inflation کم کرنے اور 2 فیصد کے ہدف تک لانے کے لئے تمام دستیاب ٹولز استمعال کئے جائیں گے . انہوں نے پیشگوئی کی کہ آنے والے سالوں میں یہ Australian Economy کے لئے سب سے بڑا چیلنج ہو گا . انکے الفاظ سے Rate Hike Cycle دوبارہ شروع کئے جانے کا تاثر قائم ہوا . جس سے Australian Dollar کی طلب میں اضافہ ہوا.
انہوں نے اپنے خطاب کے دوران سب سے زیادہ وقت Inflation اور Labour Market پر دباؤ کو دیا . Reserve Bank of Australia کی سربراہ نے عالمی تنازعات کو Financial Crisis کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے نتیجے میں نظام رسد بگڑتا ہے۔ جس سے کوئی ایک ملک نہیں بلکہ پوری دنیا ہی متاثر ہوتی ہے۔
اسکی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہم Globalization کے دور میں زندہ ہیں۔ کرہ ارض کے نقشے پر کہیں وقوع پذیر ہونیوالا واقعہ یا جنگ Global Economy کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ Banking Liquidity کے مسائل امریکی ریاست California سے شروع ہوئے لیکن اس کے نتیجے میں Switzerland کا Credit Suisse بینک دیوالیہ ہو گیا۔ نظام زر پر دباؤ عالمی معیشت کے کسی بھی حصے سے آ سکتا ہے.
مارکیٹ کا ردعمل.
مشعل بلک کی پریس کانفرنس کے بعد Australian Dollar کی قدر تمام Currencies کے خلاف مستحکم ہوئی . AUDUSD نفسیاتی ہدف 0.6500 سے اوپر ٹریڈ کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔