دسمبر کے German Industrial Orders توقعات سے مثبت، EURUSD میں تیزی۔

دسمبر 2022ء کی German Industrial Orders report توقعات سے زیادہ بہتر رہی۔ جرمن ادارہ شماریات کے مطابق آرڈرز میں 3.2 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مارکیٹ توقعات 2 فیصد تھیں۔ واضح رہے کہ نومبر 2022ء میں صنعتی آرڈرز منفی 4.4 فیصد تھے۔ سالانہ ڈیٹا منفی 10.1. فیصد رہا۔ جو کہ منفی 7 .1 فیصد رہنے کا تخمینہ تھا۔ اس طرح ماہانہ بنیادوں پر صنعتی آرڈرز مثبت رہے ہیں جو کہ جرمن معیشت کی بحالی کو ظاہر کر رہے ہیں۔

مارکیٹ کا ردعمل

ڈیٹا ریلیز ہونے کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EURUSD) کی قدر میں بہتری ریکارڈ کی گئی۔ یورپی کرنسی 1.0800 کے قریب آ گئی ہے۔ یورپی فیوچر اسٹاکس کی طلب (Demand) میں بھی اضافہ دکھائی دے رہا ہے۔ DAX30 میں مثبت سیشن کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button