برطانوی مانیٹری پالیسی توقعات کے مطابق، GBPUSD میں محدود پیمانے پر تیزی
برطانوی مانیٹری پالیسی کا اعلان توقعات کے مطابق رہا .BOE نے شرح سود میں 50 بنیادی پوائنٹس کا اضافہ کیا ہے۔ جس کے بعد پالیسی ریٹ 4 فیصد پر آ گیا۔ جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق 9 ارکان پر مشتمل مرکزی بورڈ میں سے 7 نے مانیٹری پالیسی سخت کرنے کے حق میں رائے دی جبکہ دو ارکان ٹینیرو اور ڈینگرا کی رائے اس کے برعکس رہی۔ مرکزی بورڈ نے افراط زر (Inflation) کو کنٹرول کرنے کے لئے مستقبل میں بھی شرح سود بڑھانے پر اتفاق کیا لیکن موجودہ ریٹس کو بلند ترین سطح قرار دیتے ہوئے مستقبل میں کم اضافے کا پیغام دیا ۔ واضح رہے کہ برطانیہ میں سالانہ افراط زر 10 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔ جبکہ مرکزی بینک کا ہدف اسے 3.9 فیصد پر لانا ہے۔
مارکیٹ کا ردعمل
مارکیٹ توقعات کے مطابق مانیٹری پالیسی کے فیصلے سے GBPUSD کی قدر میں محدود رینج اضافہ دیکھا گیا ہے کیونکہ BOE نے آئندہ میٹنگز میں کم پالیسی ریٹس اپنانے کا اشارہ دیا ہے۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ 1.2300 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ EURGBP کے سرمایہ کار یورپی مرکزی بینک (ECB) کے فیصلے کے پیش نظر محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں۔ FTSE100 میں ملے جلے رجحان اور کم شیئر والیوم کے ساتھ ٹریڈ ہو جاری ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔