US Bonds Yields میں اضافہ ، کی ماہ کی بلند ترین سطح پر آ گئیں.
10 سالہ مدت کی Bonds Yields اکتوبر 2022 کے بعد پہلی بار 4.32 کی سطح پرپہنچ گیں
US Bonds Yields میں زبردست اضافہ ہوا ہے . اسکی بنیادی وجہ چین کی طرف سے بانڈز کی خریداری ہے جو کہ کرنسی ویلیو کو مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے . اس طرح 10 سالہ مدت کی ییلڈز اکتوبر 2022 کے بعد بلند ترین سطح پر آ گئی ہیں .
US Bonds yields میں اضافے کی کیا وجوہات ہیں.؟
کئی روز سے امریکی ڈالر انڈیکس میں تیزی ہے ، چینی معیشت میں تفریط زر کے پراپرٹی سیکٹر کے قرضوں میں انتہائی اضافہ ہوا ہے ، جسے ادا کرنے کیلئے پیپلز بینک آف چاینا کی سرپرستی میں بانڈز خریدے جا رہے ہیں .. یہی وجہ ہے کہ آج کے سیشن میں 7 بنیادی پوائنٹس کی تیزی رہی ہے . اسکے علاوہ عالمی اسٹاکس میں افراط زر اور کساد بازاری کے رسک فیکٹر بڑھنے سے بھی بانڈز کی خریداری میں اضافہ ہو رہا ہے .
مارکیٹ کا ردعمل
بانڈز ییلڈز میں ہونیوالے اضافے سے فروخت کا بوجھ گولڈ اور دیگر قیمتی میٹلز پر آ گیا . اس سے ان کی قدر میں کمی یکارڈ کی جا رہی ہے . سنہری دھات 1890 سے نیچے ٹریڈ کر رہی ہے . جبکہ پلاڈیم اور پلاٹینم میں بھی مندی نظر آ رہی ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔