US Consumer Confidence Report ریلیز ، امریکی ڈالر کی ریلی جاری
ستمبر 2023 ء میں صارفین کا انڈیکس توقعات سے منفی رہا۔
US Consumer Confidence Report ریلیز کر دی گئی۔ جس کے بعد امریکی ڈالر میں تیزی کی ریلی جو کہ اس سے قبل کمزور پڑتی ہوئی دکھائی دے رہی تھی۔ دوبارہ بحال ہو گئی ہے۔
US Consumer Confidence کی تفصیلات۔
The Conference Board کی طرف سے جاری کردہ سروے رپورٹ میں صارفین میں اعتماد کا انڈیکس 103.00 رہا۔ جبکہ 105.50 کی توقع تھی۔ اگر اس کے دیگر پہلووں کا جائزہ لیں تو Present Situation Index کی ریڈنگ 147.1 فیصد آئی ہے۔ اس سے قبل 144.8 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ مزید برآں Expectations Index رواں ماہ 73.7 فیصد ہے۔ معاشی ماہرین 80.2 فیصد کی توقع کر رہے تھے۔ یہ بھی بتاتے چلیں کہ ایک سال کے دوران افراط زر (Inflation) کی سطح توقعات کے مطابق 5.8 فیصد پر آگئی ہے۔
مارکیٹ کا ردعمل۔
سروے ڈیٹا ملک میں بڑھتی ہوئی افراط زر کو ظاہر کر رہا ہے اور پیشگوئیاں کو جھٹلاتے ہوئے منفی منظرنامہ پیش کر رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مستقبل میں ٹرمینل ریٹس کے اضافے کی امید پر امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) کا انداز مزید جارحانہ ہو گیا ہے۔
خیال رہے کہ سپتمبر میٹنگ میں فیڈرل ریزرو کی اوپن مارکیٹ کمیٹی نے 18 ماہسے جاری Policy Tightening Cycle معطل کر دیا تھا . جس کے بعد سے عالمی مارکیٹس جیسے اپنی سمت کھو گیں ، آج بھی گولڈ ، یورو اور دیگر ٹریڈنگ اثاثے جو کہ اپنے کھوئے ہوئے لیولز بحال کرنے کی جدوجہد کر رہے تھے فروخت کی نئی لہر کے شکار ہوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ اسوقت یورو 1.5800 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔ یہ اسکی رواں ماہ کے دوران کم ترین سطح ہے.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔