امریکی ڈالر انڈیکس میں اتار چڑھاؤ، ڈیبٹ سیلنگ پر مذاکرت میں تعطل

امریکی ڈالر انڈیکس میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ ڈیبٹ سیلنگ پر ہونیوالے مذاکرات تعطل کے شکار ہونے کے بعد دیگر کرنسیز کے مقابلے میں امریکی ڈالر دفاعی انداز اختیار کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ اس طرح یورپی سیشنز کے آغاز پر آنیوالے بحالی کی لہر کمزور ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔

ڈیبٹ سیلنگ پر بے نتیجہ مذاکرات کے امریکی ڈالر پر اثرات

وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق دونوں فریقین کیپیٹل ہل میں کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے جس کے بعد امریکی ڈیفالٹ کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ کیونکہ بات چیت میں تعطل کے بعد اگلے راؤنڈ کیلئے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ امریکی سیکرٹری خزانہ عالمی معیاری وقت کے مطابق 14.00 بجے اس اہم معاملے پر پریس کانفرنس سے خطاب کریں گی۔

مذاکرات میں ڈیڈلاک کیوں ہوا اور اسکے ممکنہ نتائج کیا ہو سکتے ہیں ؟

گذشتہ روز شروع ہونیوالے مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ میں ریپبلکن سینیٹرز نے صدر جو بائیڈن سے سیاسی مراعات کا تقاضہ کیا اسی نکتے پر ڈیل طے نہ پا سکی۔ اس کے علاوہ چیئرمین کیون میکارتھی نے مرکزی حکومت سے اپنے اخراجات میں 25 فیصد کٹوتی کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش بھی کی تاہم بات چیت کے طویل دور کے بعد میٹنگ کے شرکاء سردمہری سے واپس لوٹ گئے۔

فاریکس مارکیٹ پر اثرانداز ہونیوالے دیگر عوامل

آج FOMC Minutes کے انتظار میں عالمی مارکیٹس کے سرمایہ کار محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ ایک ہفتے سے مارکیٹس کم والیوم کے ساتھ محدود رینج اپنائے ہوئے ہیں۔ آج یورپی سیشنز کا آغاز رواں ہفتے کے باقی دنوں سے مختلف نہیں تھس . فیڈرل ریزرو کی آئندہ مانیٹری پالیسی کے حوالے سے FOMC Minutes انتہائی اہمیت اختیار کر گئے ہیں۔ جن سے ٹرمینل ریٹس بارے پالیسی ساز اراکین کے موقف کا اندازہ کیا جا سکے گا۔ اسکے علاوہ امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) کی سمت کا تعین بھی کیا جا سکے گا۔

گذشتہ ماہ مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے جیروم پاول نے rate Hiking program معطل کرنے کا اشارہ دیا تھا۔ تاہم دیگر اہم سینٹرل بینکس کی طرف سے اسکا تسلسل جاری رہنے کی وجہ سے امریکی ڈالر دفاعی انداز اپنائے ہوئے ہے۔ امریکی ڈیبٹ سیلنگ پر کسی واضح اعلان کے نہ ہونے سے بھی فوریکس، اسٹاکس اور کماڈٹیز میں ٹریڈنگ والیوم کم ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

امریکی سیکرٹری خزانہ جینیٹ ییلین نے آج صبح بات چیت کے آغاز پر میڈیا گفتگو کے دوران امریکی ڈیفالٹ کے سنگین نتائج سے خبردار کیا انکا کہنا تھا کہ امریکہ عالمی معیشت کیلئے مرکز کی حثیت رکھتا یے اور اسکے دیوالیہ ہونے سے عالمی مالیاتی نظام زمیں بوس ہو جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تنخواہوں اور پینشنز کی ادائیگی بند ہونے سے فلاحی ریاست کا تصور ختم ہو جائے گا اور کئی ملیئن افراط قوت خرید کھو دیں گے۔ اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ سیکرٹری خزانہ اس حوالے سے آج شام تفصیلی بریفنگ دیں گی۔

ریزرو بینک آف نیوزی لینڈ کی مانیٹری پالیسی۔

آج ریزرو بینک آف نیوزی لینڈ نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا۔ مارکیٹ توقعات کے برعکس 25 بنیادی پوائنٹس آفیشل کیش ریٹس میں اضافہ کیا گیا ہے۔ گورنر ایڈریان اور نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مستقبل میں پالیسی ریٹس اسی سطح پر برقرار رکھنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ امریکی ڈیبٹ کرائسز سمیت عالمی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور ضرورت کے تحت فیصلہ تبدیل بھی کیا جا سکتا ہے۔ ان کی پریس کانفرنس کے بعد NZDUSD کی قدر میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے جبکہ نیوزی لینڈ اسٹاک ایکسچینج (NZX) میں کاروباری دن کا اختتام ملے جلے رجحان پر ہوا۔

برطانوی کنزیومر پرائس انڈیکس اور برطانوی پاؤنڈ پر اثرات

برطانوی محکمہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک میں ہیڈ لائن انفلیشن 8.7 فیصد رہی ہے جبکہ مارکیٹ توقعات 8.2 فیصد تھیں۔ اگرچہ رپورٹ منفی منظر نامہ پیش کر رہی ہے لیکن 6 ماہ کے بعد افراط زر پہلی بار دوہرے ہندسے سے نیچے آئی ہے۔ جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ (GBPUSD) اپنے دوبارہ Bullish ریلی اختیار کرتے ہوئے 1.2450 کی سطح سے اوپر پہنچ گیا ہے۔

یورو محدود رینج میں ٹریڈ کرتے ہوئے

امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EURUSD) محدود رینج میں ٹریڈ کرتے ہوئے دو ماہ کی کم ترین سطح 1.0760 پر آ گیا۔ اگرچہ ایشیائی سیشنز کے دوران یورو نے قدر بحال کرنے کی جدوجہد کی تاہم کم والیوم کے باعث Bullish Track بحال نہ ہو سکا۔ FOMC منٹس پبلش ہونے کے بعد EURUSD واضح سمت اختیار کر سکتا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button