پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دن کے اختتام پر شدید مندی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX ) میں آج کاروباری دن کا اختتام شدید مندی کے رجحان پر ہوا ہے۔ ملک میں سیاسی عدم استحکام اور ایشیائی مارکیٹس (Asian Markets ) کی سست روی کی وجہ سے آج مارکیٹ اپنا گذشتہ دو روز سے مثبت مومینٹم برقرار نہ رکھ سکی اور دن کے اختتام پر KSE100 انڈیکس 421 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 41013 پر بند ہوا ہے۔ واضح رہے کہ آج اختتامی سیشن میں مارکیٹ 41 ہزار کی سطح سے بھی نیچے آتی ہوئی دکھائی دے رہی تھی تاہم آخری آدھے گھنٹے کا اوسط انڈیکس ( Avg. Index ) 41 ہزار کی سطح سے قدرے اوپر آیا ۔ دوسری طرف KSE30 میں دن کا اختتام 192 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 15312 پر ہوا ہے۔ آج Share Bazar میں 12 کروڑ 74 لاکھ حصص (Shares ) کا لین دین ہوا۔ جن کی مجموعی مالیت 5 ارب 51 کروڑ روپے سے زائد رہی ۔ آج کا سب سے نمایاں اسٹاک (Volume Leader ) 1 کروڑ 11 لاکھ حصص کے ساتھ کراچی الیکٹرک (KEL ) رہا جبکہ 99 لاکھ حصص کے ساتھ ٹی۔پی۔ایل پراپرٹیز ( TPLP ) دوسرے اور 78 لاکھ حصص کی خرید و فروخت کے ساتھ ٹی۔آر۔جی پاکستان (TRG ) تیسرے نمبر پر رہا ۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button