PSX میں کاروباری دن کا مثبت اختتام ، نگران کابینہ کے انتخاب میں پیشرفت
انرجی اور سیمنٹ سیکٹر میں سرمایہ کاروں کی خریدداری
PSX میں دو روز کی مندی کے بعد کاروباری دن کا اختتام مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ہے. جس کی بنیادی وجہ نگران کابینہ کے انتخاب میں ہونیوالی پیشرفت ہے . واضح رہے کہ 9 اگست کو قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد سے پاکستان کے معاشی اعشاریے منفی منظر نامہ پیش کر رہے ہیں.
نگران کابینہ کے انتخاب میں کیا پیشرفت ہوئی، اور اس نے PSX کو کیسے متاثر کیا ؟
14 اگست کو سابق بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹر انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیر اعظم کے طور پر تعینات کر دیا گیا . تین روز تک وہ اپنی کابینہ کے اعلان میں ناکام رہے تاہم آج اس سلسلے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور اب سے تھوڑی دائر بعد صدر مملکت کچھ دیر بعد نگراں وفاقی کابینہ سے حلف لیں گے، اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس کا تعلق اسٹاک مارکیٹ یا معاشی اعشاریوں سے کیا بنتا ہے .؟
کسی بھی ملک کی معیشت کا گہرا تعلق سیاسی صورتحال سے ہوتا ہے، خاص طور پر ایسے حالات میں جبکہ پاکستان حالیہ عرصے میں سنگین معاشی حالات سے گزرا ہے اور IMF کے ساتھ اسٹاف لیول ایگریمنٹ سے پہلے یہ دیوالیہ ہونے کے بالکل قریب پہنچ چکا تھا . پاکستان اسٹاک ایکسچینج پچھلے ایک ماہ کے دوران اپنےلیولز دوبارہ حاصل کر رہی ہے اور غیر ملکی سرمایہ دوبارہ اسکے ٹریڈنگ فلورز کا رخ کر رہے ہیں. جو ہمیشہ کسی بھی مارکیٹ میں سیاسی حالات دیکھ کر سرمایہ کاری کرتے ہیں.
عالمی اداروں کے ساتھ معاہدے
اس طرح عالمی ادارے بھی بیل آوٹ پکجز کی لئے اسکی طویل المدتی پالیسیوں کا جائزہ لیتے ہیں اور عمومی طور پر نیے معاہدے کرنے سے گریز کرتے ہیں. ایسے میں اگر پاکستان میں آئندہ چند ماہ کے دوران منتخب حکومت نہ آیی تو عالمی مالیاتی فنڈ کا موجودہ پروگرام بھی خطرے میں پڑ سکتا ہے. ملک میں کام کرنے والی ملٹی نیشنل کمپنیاں بھی سیاسی صورتحال کے مطابق ہی یہاں پر اپنے آپریشنز جاری رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ کریں گی.
یاد دلاتے چلیں کہ SHELL اور TELENOR سمیت کی کثیر القومی کمپنیاں غیر ملکی زر مبادلہ کا بحران سنگین ہونے پر پاکستان سے اپنے اثاثے فروخت کر کے ہمسایہ ممالک منتقل ہو چکی ہیں .
مارکیٹ کی صورتحال
آج KSE100 میں معاشی سرگرمیاں 179 پوائنٹس کی تیزی سے 48325 پر اختتام پذیر ہوئیں . اسکی بلند ترین سطح 48397 رہی
.
دوسری طرف KSE30 میں بھی مثبت رجحان ریکارڈ کیا گیا. جو کہ 63 پوائنٹس مستحکم ہو کر 17188 پر بند ہوا . اسکی ٹریڈنگ رینج 17006 سے 17208 کے درمیان رہی .
مارکیٹ میں مجموعی طور پر 22 کروڑ 69 لاکھ شیئرز کا لیں دیں ہوا جن کی مجموئی مالیت 10 ارب روپے سے زاید بنتی ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔