US PCE Report ریلیز ، امریکی ڈالر انڈیکس میں گراوٹ۔

اگست 2023ء میں Monthly PCE Data توقعات سے مثبت رہا۔

US PCE Report ریلیز کر دی گئی۔ ڈیٹا پبلش ہونے کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس میں مندی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

US PCE Report کی تفصیلات

US Bureau of Economic Analysis کی جاری کردہ رپورٹ میں Headline Inflation کی ماہانہ ریڈنگ 0.1 فیصد رہی۔ ڈیٹا جاری ہونے سے قبل معاشی ماہرین 0.2 فیصد کی پیشگوئی کر رہے تھے۔ تاہم سالانہ افراط زر 3.5 فیصد رہی ہے۔ اس سے قبل 3.5 فیصد کا تخمینہ تھا۔

رپورٹ کے دیگر حصوں کا جائزہ لیں تو Core PCE کا انڈیکس 3.9 فیصد آیا ہے ، اسکی مارکیٹ توقعات بھی اتنی ہی تھیں۔ خیال رہے کہ یہ گذشتہ تین سال میں یہ پہلی رپورٹ ہے جس میں افراط زر کے تمام اعداد و شمار 4 فیصد سے نیچے رہے ہیں۔ صارفین کے Real Expenses میں 0.1 فیصد رہی۔ ماہرین 0.2 فیصد کی پیشگوئی کر رہے تھے۔

us consumer spending

Personal Income میں بھی ابتدائی تخمینوں کے مطابق 0.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

us personal income

رپورٹ سے Federal Reserve کی Monetary Policy پر کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

یہ فیڈرل ریزرو کا افراط زر کی پیمائش کیلئے ترجیحی گیج ہے۔ کیونکہ اس میں US CPI اور دیگر معاشی رپورٹس کی نسبت صارفین کی حقیقی آمدنی اور اخراجات کا اندازہ بھی لگایا جا سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ Policy Rates کے اعلان سے پہلے ممبران کمیٹی اس کا مطالعہ کرتے ہیں۔ چیئرمین جیروم پاول بھی کہہ چکے ہیں کہ آئندہ میٹنگ کے فیصلوں کا دارومدار US PCE Report کے اعداد و شمار پر ہو گا۔ اس ریڈنگ کے بعد FOMC کے پاس سخت پالیسی جاری رکھنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا۔

مارکیٹ کا ردعمل۔

توقعات کے مطابق ڈیٹا جاری ہونے کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس میں اتار چڑھاؤ اور فروخت کا معتدل رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ جبکہ اس کے مقابلے میں یورو (EURUSD) 0.18 فیصد تیزی کے ساتھ 1.0580 پر آ گیا ہے۔

US PCE Report ریلیز ، امریکی ڈالر انڈیکس میں گراوٹ۔

جبکہ GBPUSD امریکی سیشنز کے دوران 0.15 فیصد مستحکم ہو کر 1.2215 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

 

اعداد و شمار جاری ہونے کے بعد 10 سالہ مدت کی US Bonds Yields میں کمی واقع ہوئی۔ جس کے مثبت اثرات کماڈٹیز پر مرتب ہوئے ہیں۔ گولڈ اسوقت 1870 ڈالرز پر اپنی کھوئی ہوئی سطح بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

اگر دیگر ٹریڈنگ اثاثوں کا جائزہ لیں تو سلور 2.79 فیصد تیزی کے ساتھ 23.16 ڈالرز فی اونس اور پلاٹینیئم  11 ڈالرز اوپر 921 ڈالرز پر مثبت انداز اہنائے ہوئے ہے۔ دوسری طرف پلاڈیئم میں کسی حد تک مندی نظر آ رہی ہے۔ جو کہ 2 ڈالرز نیچے 1276 ڈالرز فی اونس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

کروڈ آئل میں رپورٹ کے بعد قدرے منفی رجحان جاری ہے۔ Brent آئل 3 ڈالرز کمی کے ساتھ 92.33 جبکہ WTI کی قدر 0.75 ڈالرز کمی سے 91 ڈالرز فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button