US PPI Report ریلیز کر دی گئی۔ امریکی ڈالر انڈیکس میں تیزی
پروڈیوسرز پرائس انڈیکس کی سالانہ سطح 0.8 فیصد پر آ گئی۔
US PPI Report جاری کر دی گئی۔ جس کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) میں تیزی دیکھی جا رہی ہے جبکہ اس کے مقابلے میں دیگر تمام کرنسیز اور کماڈٹیز میں گراوٹ واقع ہوئی ہے۔
US PPI Report کی تفصیلات
امریکی محکمہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ میں سالانہ پروڈیوسرز پرائس انڈیکس (PPI) 0.8 فیصد رہا جبکہ 0.7 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ ان میں سے فوڈ اینڈ انرجی میں Headline Inflation کا لیول 2.4 فیصد رہا جبکہ 2.3 فیصد متوقع تھی۔ جبکہ دیگر شعبوں میں یہ لیول 0.3 فیصد رہا۔
مارکیٹ کا ردعمل
رپورٹ میں افراط زر کی ریڈنگ توقعات سے زیادہ آنے پر ستمبر کی FOMC میٹنگ میں Rate Hike Program جاری رہنے کی توقعات بڑھ گئی ہیں۔ جس سے امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) اور دس سالہ مدت کی US Bonds Yields میں تیزی آئی ہے۔ جبکہ دیگر تمام کرنسیز اور کماڈٹی اثاثے بیک فٹ پر آ گئے ہیں۔ EURUSD اسوقت 1.0980 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ گولڈ 1916 ڈالرز فی اونس پر آ گیا ہے۔
پلاڈیئم 1319 اور پلاٹینیئم 911 ڈالرز فی اونس پر منفی سمت میں ٹریڈ کر رہے ہیں
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔