US Retail Sales Report ریلیز کر دی گئی۔ فاریکس میں اتار چڑھاؤ ، گولڈ میں تیزی

جون 2023ء میں ریٹیل سیلز ڈیٹا توقعات سے منفی رہا۔

US Retail Sales Report جاری کر دی گئی۔ جس کے بعد فاریکس مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ جبکہ گولڈ سمیت دیگر Commodities میں تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

US Retail Sales Report کی تفصیلات

امریکی محکمہ شماریات (U.S Census Bureau) کی طرف سے جاری کئے جانیوالے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ریٹیل سیلز 0.2 فیصد رہی جبکہ اس سے قبل 0.5 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ اگر اسکا تقابلہ گذشتہ ڈیٹا کے ساتھ کیا جائے تو مئی 2023ء میں ریٹیل سیلز 0.3 فیصد رہی تھی جبکہ نظرثانی کے بعد یہ ریڈنگ 0.5 تھی۔ مجموعی طور پر اشیائے ضروریہ کی فروخت 689.5 ملیئن ڈالرز رہی۔

US Retail Sales Report ریلیز کر دی گئی۔ فاریکس میں اتار چڑھاؤ ، گولڈ میں تیزی

مجموعی طور پر یہ رپورٹ توقعات سے منفی رہی ۔ جس سے Federal Reserve کی میٹنگ میں Interest Rates میں اضافے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ جبکہ دیکر کرنسیز کیلئے Recession کے رسک فیکٹر میں اضافہ ہوا ہے۔

مارکیٹ کا ردعمل

ڈیٹا ریلیز ہونے کے بعد امریکی ڈالر متوقع ایڈوانٹیج حاصل نہیں کر سکا اور وہ بحالی کیلئے جدوجہد کر رہا ہے۔ تاہم U.S Bonds Yields میں 1 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے، جس سے کماڈٹیز بالخصوص گولڈ اور پلاڈیئم جارحانہ انداز اختیار کئے ہوئے ہیں۔ سنہری دھات اسوقت 1968 ڈالرز کے قریب ٹریڈ کر رہی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button