امریکی ڈالر کو FOMC سے سپورٹ مل سکتی ہے۔ ING کی پیشگوئی

بین الاقوامی معاشی ادارے ING نے پیشگوئی کی ہے کہ FOMC سے امریکی ڈالر کو مناسب سپورٹ مل سکتی ہے۔ "امریکی ڈالر مانیٹری پالیسی کے حتمی اعلان سے جارحانہ انداز اختیار کرے گا۔ پالیسی ساز اپنے فیصلے میں شرح سود مارکیٹ کی توقعات سے زیادہ بڑھانے پر متفق ہو سکتے ہیں کیونکہ معاشی نقطہ نظر سے مارکیٹ کے حالات کم پالیسی ریٹس کے متحمل نہیں ہیں۔” ادارے نے مزید کہا ہے کہ بدھ کے روز فیصلہ امریکی ڈالر کو مزید تقویت دے گا اور ڈالر انڈیکس گذشتہ کوارٹر کی طرح دوبارہ اوپر آئے گا۔

گذشتہ روز سے معاشی ماہرین امریکی ڈالر کے انداز سے FOMC کے بارے میں اپنے تخمینوں کو تبدیل کر رہے ہیں انکے خیال میں بدھ کے روز دیگر عالمی کرنسیز دباؤ کی شکار ہونے کے امکانات موجود ہیں۔ آج ڈالر یورو، برطانوی پاؤنڈ اور سوئس فرانک کے مقابلے میں کسی حد تک اپنی قدر کو بحال کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button