یورو کے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز آئندہ ہفتے کے بارے میں کیا بتا رہے ہیں ؟

امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD ) کی 1.0197 کی نفسیاتی حد کی 61.8 retracement 0.0535 پوائنٹس کمی کے بعد 0.9945 کی نفسیاتی سطح بنتی ہے۔ تاہم اس کا ہفتہ وار اختتامیہ 0.9790 پر ہوا ہے جو کہ گزشتہ ہفتے کی نفسیاتی سطح کا 38.2 فیصد بنتا ہے۔ یہ یورو کی قدر میں گراوٹ کو ظاہر کرتا ہے جو کہ اسکی قیمت میں مسلسل اصلاح ( Correction ) کے زریعے ہو رہی ہے۔ یورو امریکی ڈالر کے مقابلے میں (EUR/USD ) اپنی اس نفسیاتی سطح کو بار بار ٹیسٹ کر رہا ہے جس سے آنے والے دنوں میں اس کی قدر میں مزید کمی آنے کا امکان ہے۔ اگر ہم یورو کے ڈیٹا کا جائزہ لیں تو رواں سال کے دوران یورو کی بلند ترین سطح 1.1494 رہی ہے اور اس ٹرینڈ لائن سے مسلسل نیچے ہی آتا رہا ہے۔ یہ ایک بیئرش رجحان ( Bearish Trend) ہے۔ گذشٹہ 20 دن کی Simple Moving Average یعنی SMA مسلسل گراوٹ کا رجحان ظاہر کر رہی ہے اور قدر میں کمی کے وقفوں کا تجزیہ یورو کی اگلا ہفتہ وار لیول ممکنہ طور پر 0.9690 ہو سکتا ہے۔ جبکہ Technical Indicators اس سے اگلے لیولز 0.9600 اور 0.9535 ظاہر کر رہے ہیں۔ جبکہ یورو کو فروخت کرنیوالوں کو 0.9870 اور 0.9945 کا انتظار کرنا پڑے گا جو کہ یورو جمعے کے روز امریکی ریٹیل سیلز رپورٹ کے آس پاس ایک بار ضرور ٹیسٹ کرے گا۔ اگر امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD ) کو کوئی مثبت ٹریگر مل گیا اور یورو مثبت سطح پر Move کیا تو درجہ مسابقت (Parity Level ) کے اوپر پہلی نفسیاتی حد 1.0045ہو گی اور اس سطح کے اوپر یورو ایک نئی ٹرینڈ لائن بنا سکتا ہے جسکی ممکنہ اوسط 1.0050 ہو سکتی ہے۔ اور یورو کو درجہ مسابقت کو حاصل کر کے برقرار رکھنے کے لئے یہ انتہائی اہم ہے کیونکہ اس سے پہلے جتنی بار بھی یورو نے Parity Level عبور کیا اس کا پہلا پڑاؤ 1.0016 پر ہوتا ہے جو کہ درجہ مسابقت کے اوپر انتہائی کمزور سطح ہر کیونکہ ہلکا سا فروخت کا دباؤ یورو کو واپس 0.9945 پر پیریٹی لیول سے نیچے واپس دھکیل دیتا ہے۔

یورو کا موجودہ نفسیاتی رجحان

یورو کا موجودہ نفسیاتی رجحان اس کے نیچے آنے کی پیشگوئی کر رہا ہے۔ اس سال امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD ) کے Bears جس سطح پر مضبوط نظر آتے ہیں وہ 0.97 کا ایریا ہے۔ لیکن یورو کے لئے سب سے پریشان کن پہلو یہ ہے کہ کوئی بھی نفسیاتی حد عبور کرنے کے فوری بعد اس کا رجحان نیچے کی طرف ہو جاتا ہے۔ اور ہر بار اپنی نفسیاتی سطح کھونے کے بعد یورو پہلے سے بھی نیچے کے کم ترین لیول پر گراوٹ کا شکار ہو رہا ہے۔ یورو کے ماہانہ (Monthly ) اور سہ ماہی ( Quarterly ) جائزے یہی ظاہر کر رہے ہیں ۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button