Australian Retail Sales Report ریلیز ، AUDUSD میں بحالی کی لہر-

اگست 2023ء میں ریٹیلز کی فروخت توقعات سے منفی رہی

Australian Retail Sales Report ریلیز کر دی گئی۔ جس کے بعد AUDUSD میں بحالی کی لہر ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ اعداد و شمار مسلسل تیسرے ماہ انڈسٹری میں گراوٹ ظاہر کر رہے ہیں .

Australian Retail Sales Report کی تفصیلات۔

آسٹریلوی محکمہ شماریات (Australian Bureau of Statistics) کی جاری کردہ رہورٹ میں اگست 2023ء کے دوران روزمرہ اشیائے ضروریہ کی سیلز میں 0.2 فیصد اضافہ ہوا۔ جبکہ اس سے قبل معاشی ماہرین 0.3 فیصد کی پیشگوئی کر رہے تھے۔ اگر اس ڈیٹا کا تقابلہ جولائی کے ساتھ کریں تو سابقہ ریڈنگ 0.5 فیصد تھی۔

اس طرح ملکی ریٹیلنگ انڈسٹری افراط زر (Inflation) کے گہرے اثرات اور صارفین کی قوت خرید میں کمی کو ظاہر کر رہی ہے۔ جس سے ریزرو بینک آف آسٹریلیا (RBA) کی آئندہ میٹنگ میں پالیسی ریٹس کے سلسلے میں بحث کے امکانات پیدا ہو رہے ہیں۔ مئی 2022ء سے جاری اس Policy Tightening Cycle میں 12 بار Cash Rates بڑھائے گئے۔ گذشتہ روز گورنر فلپ لوو  نے معاشی رپورٹس کے مطابق پالیسی اختیار کرنے کا بیان دیا تھا۔

کیا ریزرو بینک شرح سود میں مزید اضافہ کر سکتا ہے۔؟

آسٹریلوی مرکزی بینک نے ستمبر میٹنگ میں 25 بنیادی پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہی 18 ماہ سے جاری Rate Hike Program معطل کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔ اسکے بعد سے آسٹریلیئن ڈالر مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔ گذشتہ چھ ماہ کے دوران ملک میں Headline Inflation کی سطح 5.5 فیصد سے اوپر رہی ہے۔

اسی وجہ سے گورنر فلپ لوو مسلسل تنقید کی زد میں رہے ہیں۔ تاہم آج وہ اپنے سابقہ موقف سے پیچھے ہٹتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ جس سے اکتوبر میٹنگ سے متعلق غیر یقینی صورتحال میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ بھی بتاتے چلیں کہ کہ بحثیت گورنر یہ فلپ لوو کی آخری میٹنگ ہو گی جس کے بعد وہ اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے۔

ان کی جگہ ماہر اقتصادیات مشعل بلک تعینات کر دی گئی ہیں۔ نئی گورنر بھی فلپ لوو کی پالیسی جاری رکھنے اور معاشی صورتحال کے مطابق فیصلوں کا کہ  چکی ہیں . بتاتے چلیں کہ انہیں بحرانی صورتحال پر قابو پانے کے حوالے سے خاص طور پر شہرت حاصل ہے . وہ IMF اور ورلڈ بینک جیسے اداروں میں بھی کام کر چکی ہیں.

مارکیٹ کی صورتحال۔

رپورٹ ریلیز ہونے کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلوی ڈالر (AUDUSD) میں بحالی کی لہر دیکھی جا رہی ہے۔ Aussie Dollar اسوقت 0.43 فیصد تیزی کے ساتھ 0.6377 پر ٹریڈ کرتے ہوئے 0.6400 کا اہم نفسیاتی ہدف عبور کرنے کی سٹرینتھ جمع کرنے کی کوشش کر رہا ہے ..

Australian Retail Sales Report ریلیز ، AUDUSD میں بحالی کی لہر-

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button