RBA Rate Cycle بند نہیں کیا گیا۔ افراط زر کنٹرول کرنا ترجیح ہے۔ گورنر فلپ لوو

مستقبل کی مانیٹری پالیسی معاشی رپورٹس کے مطابق اختیار کی جائے گی۔

RBA Rate Cycle بند نہیں کیا گیا۔ آسٹریلوی معیشت کئی ماہ سے افراط زر کی شکار ہے ۔ جسے کنٹرول کرنا اولین ترجیح ہے۔ ریزرو بینک آف آسٹریلیا کے گورنر فلپ لوو نے یہ بیان آج جاری ہونے والی Australian Inflation Report کے اعداد و شمار سامنے آنے پر دیا ہے۔

گورنر لوو نے RBA Rate Cycle کے حوالے سے مزید کیا کہا۔ ؟

انہوں نے اس تاثر کی تردید کی کہ Policy Rates اپنی مقررہ حد پر آ گئے ہیں اور ان میں مزید اضافے کی گنجائش نہیں۔ فلپ لوو نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا تعلق افراط زر کے ساتھ ہے۔ اگر یہ موجود ہے تو کیش ریٹس بھی بڑھائے جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جبکہ اکتوبر میٹنگ میں نرم مانیٹری پالیسی کی پیشگوئیاں ہو رہی ہیں۔

کیا ریزرو بینک شرح سود میں مزید اضافہ کر سکتا ہے۔؟

آسٹریلوی مرکزی بینک نے ستمبر میٹنگ میں 25 بنیادی پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہی 18 ماہ سے جاری Rate Hike Program معطل کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔ اسکے بعد سے آسٹریلیئن ڈالر مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔ گذشتہ چھ ماہ کے دوران ملک میں Headline Inflation کی سطح 5.5 فیصد سے اوپر رہی ہے۔

اسی وجہ سے گورنر فلپ لوو مسلسل تنقید کی زد میں رہے ہیں۔ تاہم آج وہ اپنے سابقہ موقف سے پیچھے ہٹتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ جس سے اکتوبر میٹنگ سے متعلق غیر یقینی صورتحال میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ بھی بتاتے چلیں کہ کہ بحثیت گورنر یہ فلپ لوو کی آخری میٹنگ ہو گی جس کے بعد وہ اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے۔ ا

ن کی جگہ ماہر اقتصادیات مشعل بلک تعینات کر دی گئی ہیں۔ نئی گورنر بھی فلپ لوو کی پالیسی جاری رکھنے اور معاشی صورتحال کے مطابق فیصلوں کا کہ  چکی ہیں . بتاتے چلیں کہ انہیں بحرانی صورتحال پر قابو پانے کے حوالے سے خاص طور پر شہرت حاصل ہے . وہ IMF اور ورلڈ بینک جیسے اداروں میں بھی کام کر چکی ہیں.

آسٹریلیا میں افراط زر کی صورتحال.

آسٹریلوی محکمہ شماریات (Australian Bureau of Statistics) کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اگست 2023ء کے دوران ملک میں افراط زر (Inflation) کی سالانہ شرح 5.2 فیصد رہی۔ معاشی ماہرین اس سے قبل اتنی ہی پیشگوئی کر رہے تھے۔ ماہانہ کنزیومر پرائس انڈیکس میں بھی توقعات کے مطابق 0.3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

Australian CPI Report ریلیز ، AUDUSD کی قدر میں بحالی، ASX میں مندی۔

ملک میں Core Inflation کی سطح 5.5 فیصد رہی۔ یہ ریڈنگ بھی تخمینے کے مطابق رہی ہے۔ رپورٹ مرتب کرنیوالی ٹیم کے مطابق گذشتہ ماہ پھلوں ، سبزیوں اور روزمرہ استعمال کی دیگر تمام اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ اگر اس ڈیٹا کا تقابلہ جولائی کے ساتھ کیا جائے تو سابقہ رپورٹ میں افراط زر 4.9 جبکہ Core CPI کی سطح 5.8 فیصد تھی۔

Australian CPI Report ریلیز ، AUDUSD کی قدر میں بحالی، ASX میں مندی۔

رپورٹ سے کیا ظاہر ہو رہا ہے۔؟

پبلش کیا گیا ڈیٹا آسٹریلوی معیشت پر افراط زر کے گہرے اثرات کی نشاندہی کر رہا ہے۔ اہریل سے جون تک مسلسل کمی کے بعد جولائی اور اگست کے دوران کنزیومر ہرائس انڈیکس میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ ریزرو بینک آف آسٹریلیا (RBA) رواں ماہ مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے Rate Hike Program معطل کر چکا ہے۔ تاہم سابق گورنر فلپ لوو اور انکی جانشین مشعل بلک اعلان کر چکے ہیں کہ ضرورت پڑنے پر معاشی رپورٹس کا جائزہ لے کر Policy Rates میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔ 18 ماہ پر محیط Policy Tightening Cycle میں 11 بار Cash Rates میں اضافہ کیا گیا۔ اس ڈیٹا کے اجراء سے ریزرو بینک کی آئندہ میٹنگ میں سخت مانیٹری پالیسی کے امکانات پیدا ہوئے ہیں۔

مارکیٹ کا ردعمل

بیان کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلیئن ڈالر محدود رینج میں 0.6385 کے قریب ٹریڈ جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسی دوران اس نے اسٹرینتھ جمع کرتے ہوئے 0.6400 کو عبور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

RBA Rate Cycle بند نہیں کیا گیا۔ افراط زر کنٹرول کرنا ترجیح ہے۔ گورنر فلپ لوو

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button