امریکی محکمہ خزانہ کی Bonds Yields تین ماہ کی بلند ترین سطح پر ، ڈالر انڈیکس میں اضافہ

10 سالہ مدت کی امریکی محکمہ خزانہ کی Bonds Yields تین ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں جس کے بعد ڈالر انڈیکس میں اضافہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز جاری ہونیوالی US PPI میں افراط زر (Inflation) کے مثبت اعداد و شمار سے FOMC کی آئندہ ماہ شرح سود (Interest rate) میں زیادہ اضافے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں جس سے امریکی ڈالر انڈیکس میں تیزی اور 10 سالہ مدت کی Bonds Yields رواں سال میں پہلی بار 3.92 فیصد پر آ گئی ہیں۔

مارکیٹ کا ردعمل

محکمہ خزانہ کے طویل المدتی بانڈز کی Yields میں اضافے سے امریکی ڈالر جارحانہ انداز اختیار کر گیا۔ جبکہ دیگر کرنسیز بیک فٹ پر آ گئی ہیں۔ یورپی سیشنز کے آغاز پر EURUSD دفاعی انداز میں 0.206 فیصد گراوٹ کے ساتھ 1.0650 پر آ گیا ہے۔ جبکہ سوئس فرانک کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USDCHF) 0.630 فیصد مستحکم ہو کر 0.9310 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ ادھر جاپانی ین کے خلاف امریکی ڈالر (USDJPY) چار ماہ بعد 135 کے نفسیاتی ہدف کو عبور کر گیا ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق پروڈیوسرز پرائس انڈیکس (PPI) میں آنیوالی افراط زر کی ریڈنگ میں ہونیوالا اضافے سے مارکیٹس ایک بار پھر کساد بازاری (Recession) کے رسک فیکٹر کی لپیٹ میں آ رہی ہیں جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قدر و طلب میں اضافہ ہو رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button