اسرائیلی گیس فیلڈز بند ، عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ۔

حماس کے حملے میں حائفہ اور تمار کی گیس فیلڈز کو نقصان پینچا۔

اسرائیلی گیس فیلڈز بند کر دی گئی ہیں۔ جن کے بعد عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

اسرائیلی گیس پلانٹس کیوں بند کئے گئے۔؟

ہفتے کے روز حماس کی جانب سے کئے گئے حملے میں حائفہ اور تمار گیس فیلڈز کو شدید نقصان پہنچا۔ جس کے بعد انہیں مزید حملوں کے خطرے کی وجہ سے غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ وزارت توانائی کے مطابق یومیہ 3 کروڑ 40 لاکھ ملیئن مکعب فٹ گیس پیدا کرنے والے دونوں پلانٹس کی بندش سے قبرص ، یونان اور اٹلی کو گیس کی فراہمی بند کر دی گئی ہے۔

اسرائیلی گیس فیلڈز بند ، عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ۔

عالمی ماہرین نے پیشگوئی کی ہے کہ قدرتی گیس کی فی ملیئن مکعب فٹ قیمت 10 ڈالرز تک تک جا سکتی ہے۔ یعنی موجودہ سطح سے 3 گنا زیادہ علاوہ ازیں ان فیلڈز سے روزانہ 6 لاکھ بیرل تیل بھی پیدا ہوتا ہے۔ اس واقعے کے بعد صیہونی ریاست کو ذرائع توانائی کی قلت کے باعث اسٹریٹیجک ذخائر استعمال کرنا پڑ رہے ہیں۔

عالمی ادارہ برائے توانائی نے بھی اس حوالے سے وارننگ جاری کی ہے . روس سے نارڈ سٹریم پائپ لائن کے ذریعے سپلائی معطل ہونے کے بعد سے یورپ اسرائیلی گیس کے ذریعے توانائی کی ضروریات پوری کر رہا تھا . اس کے علاوہ مصر سے بھی یورپین یونین کو قدرتی گیس کی رسد اسرائیلی بندرگاہوں سے کارگو ٹینکرز کے ذریعے کی جا رہی ہے . جنگ کے بعد وہ بھی بند کر دی گئی ہے .

مارکیٹ کی صورتحال۔

عالمی مارکیٹ میں یورپی سیشنز کے دوران قدرتی گیس (Natural Gas) کی قدر میں 1.55 فیصد اضافے سے 3.43 ڈالرز فی ملیئن مکعب فٹ پر آگئی ہے۔ جبکہ یورپی ممالک کو سپلائی بند ہونے سے قبرص اور یونان کی مقامی مارکیٹس میں اسکی قیمت 6 یورو تک پہنچ گئی ہے۔

اسرائیلی گیس فیلڈز بند ، عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سے عالمی مارکیٹس میں گیس کی طلب میں اضافہ ہوا ہے .

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button