Crude Oil کی قدر میں گراوٹ ، منفی China Economic Outlook اور عالمی سطح پر طلب میں کمی.

WTI fell below 77 whereas brent stays just above 80 dollars per barrel.

Crude Oil کی قدر میں شدید گراوٹ کا تسلسل آج بھی جاری ہے. جسکی بنیادی وجوہات منفی China outlook اور عالمی سطح پر طلب میں کمی ہیں . دوسری طرف Middle East کی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر Gulf oil کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے .

منفی China outlook اور عالمی سطح پر طلب میں کمی کے Crude Oil پر اثرات .

China Economic outlook کے منفی اعداد و شمار ایشیائی ملک میں Crude oil کی طلب میں نمایاں کمی کو ظاہر کر رہے ہیں جو کہ عالمی سطح پر اسکا سب سے بڑا خرید دار ہے. Facts Global Energy کی طرف سے جاری کردہ تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ معاشی سرگرمیاں سست رہنے کی وجہ سے Chinese Market میں اسکی مانگ نصف سے بھی کام رہ گئی جو کہ ایک عشرے میں اسکی کم ترین سطح ہے ، یہ قیمتوں میں کمی کا سب سے بڑا محرک ہے .

دوسری طرف رپورٹ کے مطابق United States میں بھی Crude کی طلب میں 3 فیصد تک کمی آئی ہے . جو کہ چین کے بعد دنیا میں اسکا دوسرا بڑا استمعال کنندہ ہے . امریکی نشریاتی ادارے Bloomberg کے مطابق US Economy بھی بڑھتی ہوئی Inflation اور عالمی سطح پر پیش آنیوالے واقعات کے زیر اثر سکڑ رہی ہے . جس سے آنیوالے دنوں میں Growth Rate بھی کم رہنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے .

Middle East کے حالات اور European Zone میں بڑھتی ہوئی قیمتیں.

ایک طرف ایشیائی اور امریکی مارکیٹس میں Crude Oil کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں تو یورپ میں اس کی قدر عوام کی قوت خرید سے باہر ہو رہی ہے . جسکی وجہ Middle East کے غیر یقینی حالات ہیں Israel اور Hamas کے درمیان جھڑپوں سے شروع ہونے والی جنگ اب لبنان اور اردن تک پھیل رہی ہے .

گزشتہ روز خطّے کے خصوصی دورے کے دوران US Secretary of the State انٹونی بلنکن کے عرب اور ترک حکام کے ساتھ ہونے والے مذاکرات بے نتیجہ ثابت ہوئے ہیں . BBC کے مطابق وہ جہاں بھی گئے ان کی کسی نے بھی نہیں سنی ، یہاں تک کہ گھنٹوں انتظار کرنے کے باوجود Turkish President رجب طیّب اردوگان نے ان سے ملاقات ہی نہیں کی .

بلنکن کے ترک ہم منصب نے ان کے ساتھ بظاہر خوش گوار ملاقات کی تاہم انہوں نے یہ کہ کر بات چیت کا اختتام کیا کہ وہ US Secretary کی صرف ایک بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ Gaza میں معصوم شہریوں کی زندگیوں کا تحفظ ہونا چاہیے اور Israel جنگی جرائم سے گریز کرے . ترک سرکاری ٹیلی ویژن TRT کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ حکان فدان نے امریکی مہمان کو اپنے قیام کے دوران سرگرمیاں محدود رکھنے کا مشوره دیتے ہوئے عوامی سطح پر اسرائیلی حملے کے خلاف پائی جانیوالی نفرت اور عوامی غم و غصّے سے بھی آگاہ کیا .

جنگ کے پھیلتے ہوئے دائرہ کار سے Strait of Hormuz اور Suez Canal بند کرنے کا خدشہ بدستور موجود ہے جو کہ Europe کا سب سے بڑا Logistic Route ہے ، اسی بنا پر Europe میں آئل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے .

مارکیٹ کی صورتحال.

آج عالمی مارکیٹ میں ایک  WTI کی قیمت 77 ڈالرز سے نیچے آ گئی ہے . . امریکی سیشنز  کے آغاز پر اسکی قدر میں 1 ڈالرز کمی  ریکارڈ کی گئی ہے.

Crude Oil کی قدر میں گراوٹ ، منفی China outlook اور عالمی سطح پر طلب میں کمی.
WTI oil

دوسری طرف Brent oil بھی 80 ڈالرز فی بیرل کے قریب آ گیا ہے  . گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسکی قدر میں 5 فیصد کمی واقع ہوئی ہے .

#image_title

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button