Crude Oil Prices میں اضافہ، OPEC Meeting میں پیداوار کم کئے جانے کا خدشہ.
Saudi Arabia led Forum can cut 20 million barrels per day
Crude Oil Prices میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے ، جس کی سب سے بڑی وجہ Saudi Arabia کی طرف سے OPEC Members کے ساتھ سپلائی اور Production پر ہونے والے اختلافات دور کرنے کے لئے جمعرات کے روز تیل پیدا کرنے والے خلیجی ممالک کے اس پلیٹ فارم کی شیڈولڈ میٹنگ ہے ، جس میں پیداوار کم کئے جانے کا خدشہ ہے .
OPEC Members کن اختلافات کے شکار ہیں .؟
Saudi Arabia کی زیر سرپرستی تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم OPEC کا 26 نومبر کو شیڈولڈ اجلاس ملتوی کر دیا گیا تھا . جس کے بعد ادارے کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اب یہ اجلاس جمعرات کے روز منعقد کیا جائے گا . امریکی نشریاتی ادارے Bloomberg کے مطابق رکن ممالک Production میں کمی اور سپلائی کے معاملات پر اختلافات کے شکار ہیں . تاہم اس حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں .
سعودی حکام پیداوار میں 20 لاکھ بیرلز یومیہ کمی کو آئندہ سال مئی تک وسعت دینا چاہتے ہیں ، تاہم United Arab Emirates اور Kuwait جنوری 2024 سے اسے معمول پر لانا چاہتے ہیں. اسی معاملے پر اختلافات اس حد تک شدت اختیار کر گیے ہیں کہ 26 تاریخ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا . ریاض کی جانب سے دیگر ریاستوں کو یہ پیغام بھی دیا گیا کہ اگر انہوں نے Production Cut Decision کو سپورٹ نہ کیا تو مملکت اپنی طرف سے پیداوار میں کمی کا تسلسل جاری رکھے گی .
مارکیٹ کی صورتحال.
WTI Crude Oil کی قیمت 77 ڈالرز سے اوپر ٹریڈ کر رہی ہے .گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس میں 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے .
دوسری طرف Brent Crude Oil میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے . اسوقت یہ 83 ڈالرز کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔