کروڈ آئل 10 ماہ کی بلند ترین سطح پر مستحکم، سعودی پیداوار میں کمی کے اثرات۔

برینٹ 92 اور WTI آئل 88 ڈالرز پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

کروڈ آئل 10 ماہ کی بلند ترین سطح پر مستحکم دکھائی دے رہا ہے۔ برینٹ آئل 92 اور WTI آئل 88 ڈالرز سے اوپر محتاط مارکیٹ موڈ کے باوجود مثبت انداز میں ٹریڈ کر رہا ہے۔

سعودی عرب کی زیرقیادت اوپیک کی طرف سے پیداوار میں کمی کے اثرات۔

رواں ماہ سعودی عرب کی زیر قیادت اوپیک نے 10 لاکھ بیرل تیل یومیہ پیداوار میں کمی کے فیصلے کی توثیق کی۔ یہ فیصلہ عالمی مارکیٹ میں رسد اور قیمتوں کو متوازن کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔ فیصلے کے بعد سے کروڈ آئل کی قیمتوں میں مسلسل تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

اہنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ روسی تیل کی قیمتوں کو محدود کرنے کے منصوبے Price Cap Plan کو جاری رکھنے کے امریکی منصوبے پر تیل پیدا کرنیوالے خلیجی ممالک میں شدید تحفظات پائے جاتے ہیں۔ سعودی وزیر تیل عبدالعزیز بن سلمان السعود برطانوی نشریاتی ادارے کے ساتھ انٹرویو میں کہہ چکے ہیں کہ مغربی اتحاد کے اقدامات تیل کی رسد کو غیر متوازن کر رہے ہیں۔

تاہم اسکے بعد امریکی سیکرٹری خزانہ جینیٹ ییلین نے پرائس کیپ پلان جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔ عالمی سیاسی افق پر پیش آنیوالے واقعات آئل مارکیٹ کو شدید متاثر کر رہے ہیں۔

کروڈ آئل کی طلب میں اضافے کا تخمینہ۔

گذشتہ روز اوپیک نے 2023-24 کے دوران آئل کی طلب (Demand) میں اضافے کا تخمینہ جاری کیا۔ جس کے بعد ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ یعنی WTI کی قدر میں زبردست اضافہ ہوا۔ امریکی حکومت کی کوششوں کے باوجود پیداوار میں کمی جاری رکھی ہے۔ پریس ریلیز کے مطابق حالیہ عرصے میں لئے جانیوالے فیصلے Global Oil Demand کو دیکھتے ہوئے کئے جا رہے ہیں جو 2025 ء تک 25 ملیئن بیرل روزانہ پر آ جائے گی۔

اس کے برعکس US Energy Information Administration یعنی EIA نے اہنے تخمینے میں کہا ہے کہ 2025ء تک عالمی طلب 99.9 ملیئن بیرل روزانہ تک بڑھ جائے گی۔

آرگنائزیشنز کے تخمینے میں اتنا فرق کیوں ہے ؟

اوپیک اور EIA کے درمیان عالمی طلب کے تخمینوں میں واضح فرق موجود ہے۔ اگر 20 ملیئن بیرل یومیہ کی موجودہ طلب کو سامنے رکھا جائے تو اگلے دو سالوں میں 25 ملیئن بیرلز کے فگرز حقیقت کے قریب ترین ہیں۔ جبکہ امریکی اتھارٹیز 2025ء تک عالمی کھپت میں موجودہ سطح سے 4 گنا زیادہ اضافے کا تخمینہ دے رہے ہیں جو کہ زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے۔

مارکیٹ کی صورتحال

آج ایشیائی سیشنز کے دوران برطانوی برینٹ آئل 92.5 ڈالرز فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ WTI آئل 0.11 فیصد تیزی کے ساتھ 88.88 ڈالرزفی بیرل پر موجود ہے۔ سرمایہ کاروں کے محتاط موڈ کے باوجود کروڈ آئل میں خریداری کی لہر جاری ہے۔

کروڈ آئل 10 ماہ کی بلند ترین سطح پر مستحکم، سعودی پیداوار میں کمی کے اثرات۔

کروڈ آئل 10 ماہ کی بلند ترین سطح پر مستحکم، سعودی پیداوار میں کمی کے اثرات۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button