Crude Oil کی قدر میں شدید گراوٹ ، United States اور Opec کے درمیان سپلائی پر اختلافات.

WTI Crude Oil declined to Mult months low below 72 dollars per barrel

Crude Oil کی قدر میں شدید گراوٹ دیکھی جا رہی ہے . Saudi Arabia کی زیر سرپرستی تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم OPEC اور United States کے درمیان سپلائی اور پیداوار میں کمی کی خبریں سامنے آنے پر European Sessions  کے دوران سرمایہ کاروں کی طرف سے شدید سیلنگ ریکارڈ کی جا رہی ہے . جس کے بعد اس کے 3 سال کی کم ترین سطح پر آنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے .

Crude Oil کی قیمتوں میں کمی کے محرکات.

آج Energy Information Administration  کی طرف سے جاری کئے جانیوالے بیان میں بتایا گیا ہے کہ OPEC کی طرف سے پیداوار میں کمی کے بعد United States نے 6 لاکھ بیرل یومیہ Oil Exports میں اضافہ کر دیا ہے . جس کے بعد رسد کا توازن بگڑنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے . آج قیمتوں میں کمی کا یہ بنیادی محرک ہے.

امریکی نشریاتی ادارے Bloomberg کے مطابق حالیہ امریکی اقدام گزشتہ روز Saudi Crown Prince محمد بن سلمان اور روسی صدر ولادی میر پوتن کے درمیان ہونیوالی گفتگو میں  قیمتیں کنٹرول کرنے کے لئے پیداوار کم کرنے پر اتفاق کے بعد اٹھایا گیا ہے ، جبکہ White House جنوبی امریکی ملک وینزویلا کو بھی پیداوار مزید بڑھانے پر آمادہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے .

خیال رہے کہ Ukraine پر روسی حملے کے بعد امریکہ اور مغربی اتحاد کی جانب سے اس پر سخت پابندیاں عاید کی گئی ہیں جس کے ردعمل میں روس نے Europe کو Energy supply بند کر دی تھی . جس سے پورا خطّہ توانائی کے شدید بحران کا شکار ہو گیا تھا . اسوقت بھی Eurozone کو Recession کی بڑی لہر کا سامنا ہے .

اس سے قبل OPEC اجلاس میں کیا ہوا تھا .؟

Saudi Arabia کی زیر سرپرستی تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم OPEC کا 26 نومبر کو شیڈولڈ اجلاس ملتوی کر دیا گیا تھا . جس  کے بعد اسے 30 نومبر کو  منعقد کیا گیا . . امریکی نشریاتی ادارے Bloomberg کے مطابق رکن ممالک Production میں کمی اور سپلائی کے معاملات پر اختلافات کے شکار ہیں . تاہم اس حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں .

سعودی حکام پیداوار میں 20 لاکھ بیرلز یومیہ کمی کو آئندہ سال مئی تک وسعت جبکہ United Arab Emirates اور Kuwait جنوری 2024 سے اسے معمول پر لانا چاہتے تھے. اسی معاملے پر اختلافات اس حد تک شدت اختیار کر گیے  کہ 26 تاریخ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا . ریاض کی جانب سے دیگر ریاستوں کو یہ پیغام بھی دیا  گیا کہ اگر انہوں نے Production Cut Decision  کو سپورٹ نہ کیا تو مملکت اپنی طرف سے پیداوار میں کمی کا تسلسل جاری رکھے گی .

یہ اجلاس اس اعتبار سے بھی اہمیت کا حامل تھا کہ سعودی حکام پیداوار میں 20 لاکھ بیرلز یومیہ کمی کو آئندہ سال مئی تک وسعت جبکہ United Arab Emirates اور Kuwait جنوری 2024 سے اسے معمول پر لانا چاہتے تھے. گزشتہ ماہ کے آغاز میں  اختلافات اس حد تک شدت اختیار کر گیے  کہ 26 تاریخ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا . ریاض کی جانب سے دیگر ریاستوں کو یہ پیغام بھی دیا  گیا کہ اگر انہوں نے Production Cut Decision  کو سپورٹ نہ کیا تو مملکت اپنی طرف سے پیداوار میں کمی کا تسلسل جاری رکھے گی .

مارکیٹ کی صورتحال.

WTI Crude Oil  کی قیمت  72 ڈالرز سے نیچے ٹریڈ کر رہی ہے .گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس میں 4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے .

Crude Oil کی قدر میں شدید گراوٹ ، United States اور Opec کے درمیان سپلائی پر اختلافات.
WTI Crude Oil

دوسری طرف Brent Crude Oil  بھی پیداوار میں کمی کے معاملے پر اتار چڑھاؤ کا شکار ہوا  . اسوقت یہ 78 ڈالرز سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے.

Crude Oil کی قدر میں شدید گراوٹ ، United States اور Opec کے درمیان سپلائی پر اختلافات.
Brent Crude Oil

 

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button