Crude Oil Prices میں پانچ ماہ کی کم ترین سطح سے اوپر بحالی ، US-Saudia اختلافات اور Chinese Demand Concerns

WTI Crude Oil slightly recovered below 70 Dollars, Brent around 75.

Crude Oil Prices میں پانچ ماہ کی کم ترین سطح سے اوپر بحالی دیکھی جا رہی ہے . جسکی بنیادی وجہ United States اور Saudi Arabia کے درمیان OPEC Plus کی حالیہ میٹنگ کے بعد پیداوار میں کمی کے معاملے پر پیدا ہونے والے اختلافات ہیں ، جن کے بعد White House نے Oil Exports میں 6 لاکھ بیرلز یومیہ اضافے کا فیصلہ کیا ہے . اسکے علاوہ Chinese Imports کم ہونے سے بھی رسد کا عدم توازن اور قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے .

Chinese Imports میں کمی سے Crude Oil Prices پر کیا اثرات مرتب ہوئے.

Chinese Trade Ministry کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ماہ Exports  میں اضافہ جبکہ  Imports  کے حجم میں کمی واقع ہوئی۔ تاہم Trade Balance  نومبر کے دوران  68.39 بلیئن ڈالرز رہا۔ جبکہ 58.10 بلیئن ڈالرز کی پیشگوئی تھی۔ اگر اس کا تقابلہ اکتوبر  کے ساتھ کیا جائے تو سابقہ رپورٹ میں یہ ریڈنگ 70.62 بلیئن ڈالرز تھی۔ Imports Volume میں 6.4 فیصد کمی نوٹ کی گئی جبکہ Exports میں 1.7 فیصد اضافہ ہوا.

اس رپورٹ کا سب سے تشویشناک پہلو Crude Oil کی Imports میں 7 فیصد کمی ہے ، جس سے Global Market میں طلب میں کمی ظاہر ہو رہی ہے . اسی بنا پر OPEC کے حالیہ اجلاس میں پیداوار کم کرنے پر اتفاق کیا گیا .

پیداوار میں کمی کے معاملے پر US-Saudia اختلافات کس نوعیت کے ہیں.

گزشتہ روز  Energy Information Administration  کی طرف سے جاری کئے جانیوالے بیان میں بتایا گیا  کہ OPEC کی طرف سے پیداوار میں کمی کے بعد United States نے 6 لاکھ بیرل یومیہ Oil Exports میں اضافہ کر دیا ہے . جس کے بعد رسد کا توازن بگڑنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے . آج قیمتوں میں کمی کا یہ بنیادی محرک ہے.

امریکی نشریاتی ادارے Bloomberg کے مطابق حالیہ امریکی اقدام گزشتہ روز Saudi Crown Prince محمد بن سلمان اور روسی صدر ولادی میر پوتن کے درمیان ہونیوالی گفتگو میں  قیمتیں کنٹرول کرنے کے لئے پیداوار کم کرنے پر اتفاق کے بعد اٹھایا گیا ہے ، جبکہ White House جنوبی امریکی ملک وینزویلا کو بھی پیداوار مزید بڑھانے پر آمادہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے .

خیال رہے کہ Ukraine پر روسی حملے کے بعد امریکہ اور مغربی اتحاد کی جانب سے اس پر سخت پابندیاں عاید کی گئی ہیں جس کے ردعمل میں روس نے Europe کو Energy supply بند کر دی تھی . جس سے پورا خطّہ توانائی کے شدید بحران کا شکار ہو گیا تھا . اسوقت بھی Eurozone کو Recession کی بڑی لہر کا سامنا ہے .

مارکیٹ کی صورتحال.

WTI Crude Oil  کی قیمت  70 ڈالرز سے نیچے ٹریڈ کر رہی ہے .گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس میں 5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے

Crude Oil Prices میں پانچ ماہ کی کم ترین سطح سے اوپر بحالی ، US-Saudia اختلافات اور Chinese Demand Concerns
WTI Crude Oil

دوسری طرف Brent Crude Oil  بھی پیداوار میں کمی کے معاملے پر شدید مندی اتار چڑھاؤ کا شکار ہوا  . اسوقت یہ 75 ڈالرز کے قریب  ٹریڈ کر رہا ہے.

Brent Crude Oil
Brent Crude Oil

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button