Crude Oil Prices میں کمی ، Saudi Arabia کے OPEC Members سے سپلائی پر اختلافات.
Both WTI and Brent Crude Oil dropped nearly 4 percent during last 24 hours.
Crude Oil Prices میں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے ، جس کی سب سے بڑی وجہ Saudi Arabia کی طرف سے OPEC Members کے ساتھ سپلائی اور Production پر ہونے والے اختلافات کا سامنے آنا ہے .
Saudi Arabia اور OPEC کے درمیان اختلافات کیا ہیں اور یہ Crude Oil پر کیسے اثر انداز ہو رہی ہیں.؟
Saudi Arabia کی زیر سرپرستی تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم OPEC کا 26 نومبر کو شیڈولڈ اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے. جس کے بعد اسے رواں ماہ کی 30 تاریخ کو منعقد کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں . امریکی نشریاتی ادارے Bloomberg کے مطابق رکن ممالک Production میں کمی اور سپلائی کے معاملات پر اختلافات کے شکار ہیں .
سعودی حکام پیداوار میں 20 لاکھ بیرلز یومیہ کمی کو آئندہ سال مئی تک وسعت دینا چاہتے ہیں ، تاہم United Arab Emirates اور Kuwait جنوری 2024 سے اسے معمول پر لانا چاہتے ہیں. اسی معاملے پر اختلافات اس حد تک شدت اختیار کر گیے ہیں کہ 26 تاریخ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا . ریاض کی جانب سے دیگر ریاستوں کو یہ پیغام بھی دیا گیا کہ اگر انہوں نے Production Cut Decision کو سپورٹ نہ کیا تو مملکت اپنی طرف سے پیداوار میں کمی کا تسلسل جاری رکھے گی .
مارکیٹ کا ردعمل.
WTI Crude Oil کی قیمت 77 ڈالرز سے نیچے ٹریڈ کر رہی ہے .گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس میں 4 فیصد کمی واقع ہوئی ہے .
دوسری طرف Brent Crude Oil میں بھی مندی ریکارڈ کی جا رہی ہے . اسوقت یہ 81 ڈالرز کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔