Global Economy پر غیر یقینی صورتحال اور Crude Oil کی قیمتوں میں کمی.
Global Economic concerns and Trade disputes are heavily impacting Crude Oil prices
عالمی سطح پر Global Economy اور Trade Wars کے خدشات کے باعث Crude Oil کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ امریکی صدر Donald Trump کے بیانات، جن میں انہوں نے Oil Output کو بڑھانے اور Canada اور Mexico پر 25% Tariffs عائد کرنے کا عندیہ دیا. عالمی مارکیٹ میں عدم استحکام پیدا کر رہے ہیں۔ ان فیصلوں نے نہ صرف WTI Crude Oil کی قیمتوں کو 2.65% تک گرا دیا. بلکہ سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بھی متاثر کیا ہے۔
Trade Wars اور Global Economy پر اثرات
Trade Wars کسی بھی معیشت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں. کیونکہ یہ Economic Slowdown کا سبب بنتی ہیں. جس سے طلب میں کمی آتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سرمایہ کار موجودہ صورتحال سے متعلق پریشان ہیں۔ عالمی معیشت پر اس وقت سب سے بڑا خطرہ تجارتی جنگوں کے پھیلاؤ کا ہے. جو عالمی سطح پر توانائی کے وسائل کی قیمتوں پر براہ راست اثر ڈال رہا ہے۔
US Dollar کی مضبوطی
اس کے علاوہ، US Dollar Strength بھی Global Markets میں Crude Oil Prices پر دباؤ ڈال رہی ہے۔ چونکہ خام تیل کی قیمتیں ڈالر میں مقرر کی جاتی ہیں، اس لیے امریکی کرنسی کی مضبوطی دیگر ممالک کے لیے خام تیل کی خریداری کو مہنگا بنا دیتی ہے، جس کا نتیجہ طلب میں کمی کی صورت میں نکلتا ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق جب تیل کی قیمت زیادہ ہو جائے. اور عالمی معیشت پر Economic Slowdown کے اثرات ہوں. تو ممالک توانائی کے متبادل ذرائع تلاش کرتے ہیں یا اپنی ضروریات کو محدود کرتے ہیں۔ اس صورتحال میں Crude Oil Demand میں کمی آتی ہے. جو بالآخر مارکیٹ کی قیمتوں پر دباؤ ڈالتی ہے اور Oil Prices نیچے آ جاتی ہیں۔
تکنیکی پہلو
تکنیکی اعتبار سے دیکھا جائے تو Crude Oil کی قیمت $80 کی اہم سطح کو عبور کرنے میں ناکام رہی ہے. اور Trendline کے نیچے آ گئی ہے. جس سے یہ خدشہ پیدا ہو رہا ہے کہ یہ ایک Fakeout ثابت ہو سکتا ہے۔ فی الحال، $72 کی سطح پر کوئی حقیقی Support موجود نہیں ہے. جو مزید کمی کا اشارہ دے سکتی ہے۔
مستقبل کے امکانات
Federal Reserve کے ممکنہ طویل Pause نے بھی مارکیٹ میں بے یقینی کو بڑھا دیا ہے۔ اگر معیشت میں سست روی برقرار رہی. اور تجارتی تنازعات حل نہ ہو سکے تو خام تیل کی قیمتیں مزید گر سکتی ہیں۔
Global Economy کی موجودہ صورتحال اور Trade Wars کی شدت نے Crude Oil مارکیٹ کو غیر مستحکم کر دیا ہے۔ سرمایہ کاروں کو عالمی اقتصادی پالیسیوں پر گہری نظر رکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ مستقبل قریب میں کوئی بھی بڑی تبدیلی مارکیٹ کی سمت کو مکمل طور پر بدل سکتی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔