Gold Price اضافے کے ساتھ 2050 کے قریب آ گئی. ADP Employment Report میں ایک لاکھ 64 ہزار ملازمتوں کا اضافہ.

Private Sector jobs data set below expectations diminished demand for US Dollar

Gold Price اضافے کے ساتھ 2050 کے قریب آ گئی . ADP Employment Report کے توقعات سے منفی اعداد و شمار سامنے آنے پر US Dollar کی طلب میں کمی آئی ہے . واضح رہے کے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق دسمبر 2023 میں US Private Sector میں 1 لاکھ 64 ہزار نئی ملازمتوں کا اضافہ ہوا ہے .

ADP Employment Data کی تفصیلات.

ADP Institute اور Standford Digital Economy کی مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق دسمبر 2023 کے دوران US Labor Market میں 1 لاکھ 64 ہزار ملازمتوں کا اضافہ ہوا . معاشی ماہرین ایک لاکھ 15 ہزار کی توقع کر رہے تھے . واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 1 لاکھ 3 ہزار نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے تھے .

رپورٹ کے مطابق 50 سے کم افراد پر مشتمل چھوٹی کمپنیوں میں 95 ہزار نئے کانٹریکٹس جاری ہوئے . جبکہ میڈیم سائز کی فرمز اور Corporate Sector میں سے 73 ہزار افراد کو اپنے عہدوں سے ہاتھ دھونے پڑے . ملازمتیں تبدیل کرنے والوں کی شرح 5.٩ فیصد رہی . تاہم پہلے سے کم تنخواہ پر سوئچ کرنے والے افراد کی تعداد نمایاں اضافے کے ساتھ 9 فیصد سے تجاوز کر گئی .

رپورٹ بڑے مارجن کے ساتھ منفی اعداد و شمار پر مشتمل اور Labor Market پر Inflation کے منفی اثرات کی عکاسی کر رہی ہے . مارکیٹ پلیئرز رواں ہفتے US Non-Farm payroll    کے اعداد و شمار بھی  توقع سے کم رہنے کا خدسہ ظاہر کر رہے ہیں. یہ وجہ ہے کہ ریڈنگ سامنے آنے پر USD میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے . جبکہ US Bonds Yields میں بھی 6 بنیادی پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی  . جس سے Commodities کی طلب میں اضافہ ہوا ہے .

گولڈ کا ردعمل.

ڈیٹا منظرعام پر آنے کے بعد US Bonds Yields میں کمی  ریکارڈ کی جا رہی ہے  . جس کے نتیجے میں Gold سمیت تمام Commodities کی طلب میں اضافہ ہوا ہے . سنہری دھات اسوقت 2050 ڈالرز کے قریب ٹریڈ کر رہی ہے .

Gold Price اضافے کے ساتھ 2050 کے قریب آ گئی. ADP Employment Report میں ایک لاکھ 64 ہزار ملازمتوں کا اضافہ.
Gold

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button