Gold محدود رینج میں 1980 کے قریب ، US PPI نومبر میں 0.9 فیصد پر آ گئی.
Investors are cautious ahead of FOMC Rate decision
Gold Price محدود رینج اختیار کئے ہوئے 1980 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے . US PPI کے توقعات سے کم اعداد و شمار کے باوجود سرمایہ کار FOMC Rate decision کے پیش نظر محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں جو آج رات دو روزہ میٹنگ کے اختتام پر جاری کیا جائیگا . جس کے بعد سربراہ Federal Reserve جیروم پاول پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے.
US PPI Report کی تفصیلات
US Bureau of Labor Statistics کی جاری کردہ رپورٹ میں سالانہ Producers Price Index کی سطح 0.9 فیصد رہی جبکہ 1.0 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ ان میں سے فوڈ اینڈ انرجی میں Headline Inflation کا لیول 2.0 فیصد رہا جبکہ 2.2 فیصد متوقع تھی۔ جبکہ دیگر شعبوں میں یہ لیول 0.2 فیصد رہا۔
Gold کا ردعمل
رپورٹ میں Inflation کی ریڈنگ توقعات سے کم آنے پر FOMC میٹنگ میں Rates Cut Program کا شیڈول جاری ہونے کی توقعات بڑھ گئی ہیں۔ جس سے US Dollar Index اور دس سالہ مدت کی Bonds Yields میں کمی آئی ہے۔ جبکہ دیگر تمام محتاط مارکیٹ موڈ کے باوجود Gold اسوقت 1980 سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔