AUDUSD کی محدود رینج میں ٹریڈ ، چینی معیشت اور سرمایہ کاروں کا محتاط طرز عمل

آسٹریلیئن ڈالر 0.6400 کی نفسیاتی سطح برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔

AUDUSD محدود رینج میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ آسٹریلیئن ڈالر 0.6400 کی نفسیاتی سطح برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔ جبکہ رواں ہفتے اہم معاشی واقعات کے پیش نظر مارکیٹس میں ٹریڈنگ والیوم خاصا کم ہے۔

AUDUSD مثبت ٹریگر کے انتظار میں

ایشیائی فوریکس سیشنز میں سرمایہ کار محتاط طرز عمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں. آسٹریلین ڈالر چین کی طرف سے مثبت خبروں کے انتظار میں ہے۔ مارکیٹ پلیئرز چینی معیشت کی بحالی کیلئے جامع پلان کے انتظار میں ہیں جو کہ رواں ہفتے جاری کیا جائے گا۔

عالمی استحکام رسد اور چینی معیشت کے بارے میں خدشات

محتاط مارکیٹ موڈ کی بڑی وجہ عالمی سطح پر عدم استحکام رسد اور چینی تفریط زر کے رسک فیکٹرز ہیں. یہ دونوں چینی معیشت کی صورتحال سے جڑے ہوئے ہیں . دنیا کی دوسری بڑی معیشت اور اور  سب سے زیادہ مصنوعات پیدا کرنے والی طاقت کورونا کے بعد دوبارہ سنبھل نہیں سکی.  چینی کمپنیاں اور پراپرٹی سیکٹر قرض تلے ڈوبے ہوئے ہیں.

چینی معیشت عالمی منظرنامے کے برعکس

جہاں دنیا کے دیگر تمام ممالک میں افراط زر (Inflation) مسلسل بڑھ رہی ہے اور گروتھ ریٹ کو نیچے لانے کا سبب بن رہی ہے، وہیں چین میں صورتحال اس کے برعکس ہے. اشیاء کی قیمتیں بڑھنے کی بجے کم ہو رہی ہیں . صورتحال کے اثرات ایشیائی ملک کے تمام ٹریڈ پارٹنرز بالخصوص آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ پر مرتب ہو رہے ہیں .

دنیا استحکام رسد کیلئے ہمیشہ چین کی طرف دیکھتی ہے 2008 میں آنے والے Recession میں یہ چین ہے تھا جس نے اضافی سرمایہ کاری کے ذریعے یورو زون کو مشکل دور سے نکالا تھا.

15 سالوں کے بعد ایسی ہے صورتحال سے دوچار اس خطے کو وہ سپورٹ نہیں مل رہی جسکا سبب بیجنگ کے اپنے مسائل ہیں ، جو کہ اسے تین برس کے لاک ڈاؤن کے بعد معاشی سست روی کی شکل میں درپیش ہیں .  تاہم آج سے چینی مرکزی بینک نے اوپن مارکیٹ مداخلت کی نئی پالیسی کا آغاز کیا ہے اقدام سے اس صورتحال کے بتدریج سنبھلنے کے امکانات پیدا ہو رہے ہیں . کم قیمت چینی اشیاء کی عالمی مارکیٹ میں فروخت اسے رسد کے مسائل سے دوچار کر رہی ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ

آسٹریلیئن ڈالر اپنے امریکی حریف کے مقابلے میں واضح طور پر ریکوری مومینٹم حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز اوور سولڈ ایریا ریڈنگ کو ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح Aussie Dollar 0.6500 کی طرف ریلی کا آغاز کر سکتا ہے۔ موجودہ سطح پر اسکا منظرنامہ ابھی بھی نیوٹرل ہے لیکن مومینٹم انڈیکیٹرز یہاں پر خریداری کے امکانات ظاہر کر رہے ہیں۔

AUDUSD کی محدود رینج میں ٹریڈ ، چینی معیشت اور سرمایہ کاروں کا محتاط طرز عمل

اس لیول پر AUDUSD اپنی تمام موونگ ایوریجز سے نیچے ہے۔ سپورٹ لیولز 0.6360 , 0.6320 اور 0.6275 جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 0.6450 , 0.6495 اور 0.6530 ہیں۔ تیسری مزاحمت عبور کرنے پر یہ Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ حاصل کر لے گا جو 20SMA کے بھی قریب ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button