Silver Price میں 23.00 کے قریب تیزی ، US Bonds Yields میں 16 بنیادی پوائنٹس کی کمی.

Demand for Precious Metals increased as USD failed to get support from FOMC Minutes

Silver Price میں 23.00 کے قریب تیزی نظر آ رہی ہے . European Sessions کے آغاز پر US Bonds Yields میں 16 بنیادی پوائنٹس کی کمی سے نقرئی دھات سمیت Commodities کی طلب میں اضافہ ہوا ہے. خیال رہے کہ US Dollar گزشتہ رات ریلیز کئے جانے والے FOMC Minutes سے سپورٹ حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے.

FOMC Minutes کی تفصیلات Silver Price پر کیسے اثر انداز ہوئیں؟

Federal Reserve کی جانب سے جاری کی جانے والی تفصیلات کے مطابق فیصلہ ساز اراکین کی اکثریت نئے سال کے دوسرے کوارٹر سے سخت Monetary Policy کو معمول پر لانے پر متفق تھی ، تاہم کچھ ممبران High Interest Rates ہولڈ کرنے کے بھی حامی دکھائی دیے .ان کے خیال میں اسوقت معیشت Inflation کے دباؤ میں ہے ، لہذا Interest Rate میں مزید اضافے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے  ایک نقطۂ جس پر تمام ممبرز ہم خیال رہے وہ Headline Inflation کے مطابق Policy Rates میں کمی تھی.

بتاتے چلیں کہ گزشتہ ماہ  چیئرمین فیڈ جیروم پاول نے اپنی پریس کانفرنس میں Rates Hike Program بند اور Policy Rates میں بتدریج کمی کا عندیہ دیا تھا۔

کوئی واضح سگنل نہ ملنے کے باعث USD کے سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں . اسی وجہ سے Silver سمیت تمام Commodities کی طلب میں اضافہ ہوا ہے.

ریکارڈ کے مطابق اجلاس کے کچھ شرکاء نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ زیادہ سخت مانیٹری پالیسی سے Growth Rate میں کمی اور بیروزگاری میں اضافہ ہو سکتا ہے اور یہ صورتحال Recession کی طرف کے جا سکتی ہے۔ انہوں نے U.S Non Farm Payroll کی حالیہ رپورٹس میں غیر معمولی تغیرات کی نشاندہی بھی کی ۔ جس سے US Corporate Sector شدید مشکلات کا شکار ہو سکتا ہے۔

اسکے باوجود اکثریتی اراکین Terminal Rates  میں کمی کے ٹائم فریم  خاموش دکھائی دئیے.  یہی وہ پہلو ہے جو سرمایہ کاروں کو محتاط انداز اختیار کرنے پر مجبور کر رہا ہے.

Chinese Investment Plan کے اثرات.

گزشتہ روز  Peoples Bank of China کی طرف سے جاری کئے جانے والے Economic Outlook میں رواں سال کے آخری کوارٹر کے دوران Growth Rate کا تخمینہ 7 فیصد سے زیادہ لگایا گیا ہے ، جس کے بعد چینی معیشت کی سست روی کے خدشات ختم ہو رہے ہیں ، اسکے مثبت اثرات Australian اور New Zealand Dollars کے علاوہ Commodities بالخصوص Silver Price پر مرتب ہوئے ہیں .

China دنیا کی دوسری بڑی معیشت اور Silver سمیت تمام دھاتوں کا سب سے بڑا خرید دار ہے . جو کہ ہر سال 315 بلین ڈالرز کی نقرئی دھات درامد کرتا ہے ، جسے Jewlery اور Electronics سمیت مختلف صنعتوں میں استمعال کرتا ہے ، واضح رہے کہ Silver کا دوسسرا بڑا درامد کنندہ United States ہے. جس کی طلب China سے نصف ہے . اسی وجہ سے چینی معیشت میں آنیوالی تبدیلیاں اس دھات پر گہرے اثرات مرتب کرتی ہیں .

تکنیکی تجزیہ.

تکنیکی اعتباز سے Silver  اپنی 20SMA  سے اوپر  ٹریڈ کر رہا ہے . جبکہ 22.90 ڈالرز کی نفسیاتی سطح سے اوپر اس نے Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ حاصل کر لی ہے .European Session  کے آغاز پر  Silver کا مجموعی منظرنامہ مثبت نظر آ رہا ہے . اسکا 14 روزہ RSI اسوقت وسطی نقطے کے قریب ہے جو کہ اوپر کی طرف ریلی کی نشاندہی کر رہا ہے.

Silver Price میں 23.00 کے قریب تیزی ، US Bonds Yields میں 16 بنیادی پوائنٹس کی کمی.
Silver Price

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button