پلاٹینیئم اور پلاڈیئم کا مجموعی منظرنامہ مثبت ہے۔ Commerzbank کی رپورٹ

پلاٹینیئم اور پلاڈیئم کا مجموعی منظرنامہ مثبت ہے۔ معاشی تحقیقی ادارے Commerzbank نے دونوں قیمتی دھاتوں کی قدر میں آنیوالے دنوں کے دوران اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔

پلاٹینیئم اور پلاڈیئم پر Commerzbank کی تحقیقاتی رپورٹ

ملٹی نیشنل معاشی اور تحقیقاتی ادارے نے Commodity Market میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں قیمتی دھاتوں کے بارے میں رپورٹ جاری کی ہے۔ ادارے نے پلاڈیئم (Palladium) کو ٹیکنیکی بنیادوں پر Oversold قرار دیتے ہوئے رواں سال کے اختتام پر 17 سو ڈالرز فی اونس تک پہنچنے اور 2024ء میں 2 ہزار ڈالر کی اوسط قدر کا تخمینہ دیا ہے۔ ادارے کے جاری کردہ اعداد و شمار میں اس قیمتی دھات کی ایشیائی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی طلب (Demand) کو بنیاد بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پلاڈیئم روائتی طور پر گولڈ سے زیادہ مہنگی دھات ہے۔ اسکا استعمال ڈائمنڈ کے ساتھ انتہائی مہنگے زیورات میں کیا جاتا ہے۔ لیکن Auto Motive Industry, ادویہ سازی اور دیگر بھاری مشینری کی صنعتکاری میں بھی اسکی طلب بہت زیادہ ہے۔ White Metal کے سب سے بڑے ذخائر روس، چین، جنوبی افریقہ، کانگو اور کینیڈا میں پائے جاتے ہیں۔ جن میں سے صرف روس اور چین عالمی رسد کا 60 فیصد مہیا کرتے ہیں۔

حالیہ دنوں میں امریکہ کی طرف سے چین کو Processing Chips کی برآمدات (Exports) بند کئے جانے کے بعد ایشیائی ملک نے سلیکون (Sillicon) کی بجائے پلاڈیئم سے مدد سے ان Processors کو تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جس کے بعد معاشی ماہرین آنیوالے دنوں میں اسکی قدر میں اضافے کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔

دوسری طرف Commerzbank نے پلاٹینیئم (Platinum) کو بھی کماڈٹیز کا ہاٹ کیک قرار دیتے ہوئے رواں سال کے اختتام تک اس میں 2 سو ڈالرز اضافے اور Bullish جھکاؤ کا تخمینہ دیا ہے۔ جبکہ ادارے کے مطابق قیمتی دھات کی بلند ترین قدر 13 سو ڈالرز کا چھو سکتی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم نے اضافی نوٹ میں تحریر کیا ہے کہ

جنوبی افریقی مائنز سے پیداوار شروع ہونے کے بعد Palladium کی Supply Line مستحکم ہوئی ہے۔ جبکہ اسکے برعکس پلاٹینیئم کا زیادہ تر حصہ روس سے آنے کی وجہ سے مارکیٹ میں اسکی رسد عدم توازن کی شکار ہے۔

مارکیٹ کی موجودہ صورتحال

گذشتہ روز شروع ہونیوالی مندی کی لہر آج بھی برقرار یے یورپی سیشنز کے آغاز پر پلاڈیئم (XPDUSD) 0.31 فیصد گراوٹ کے ساتھ 1407 ڈالرز پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ ٹیکنیکی اعتبار سے یہ 20 روزہ Moving Average کے بالکل قریب ہے۔ تاہم طویل المدتی 200DMA سے نیچے ہے

پلاٹینیئم اور پلاڈیئم کا مجموعی منظرنامہ مثبت ہے۔ Commerzbank

دوسری طرف آج پلاٹینیئم (XPTUSD) بھی موجودہ سیشن میں 0.10 فیصد کی معمولی کمی سے 1029 ڈالرز فی اونس کی سطح پر اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔ یہ اپنی 20 روزہ Bullish موونگ ایوریج سے نیچے لیکن 50DMA سے اوپر ہے۔

پلاٹینیئم اور پلاڈیئم کا مجموعی منظرنامہ مثبت ہے۔ Commerzbank

دونوں میٹلز بنیادی طور پر محدود رینج میں ٹریڈ کر رہی ہیں۔ انکا قلیل المدتی جھکاؤ نیوٹرل ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button