پلاڈیئم کی بیئرش ریلی میں وسعت ، سرمایہ کاروں کا محتاط انداز

قیمتی دھات تین سال کی کم ترین سطح پر آ گئی۔

پلاڈیئم کی بیئرش ریلی وسعت اختیار کر گئی ہے۔ جبکہ 2 سالہ مدت کی US Bonds Yields گذشتہ 16 سال کی بلند ترین سطح 5.09 فیصد پر آ گئی ہیں۔ جس سے قیمتی دھات کی طلب (Demand) میں کمی آئی ہے۔ اس کے علاوہ اسے Geo Political وجوہات کی بناء پر رسد کے عدم توازن کا سامنا ہے۔ ADP Employment Report اور US Jobless Claims کے مثبت اعداد و شمار جاری ہونے پر امریکی ڈالر انڈیکس میں بحالی وسعت اختیار کر گئی ہے۔

ADP Employment Report کی تفصیلات

ریلیز کئے جانیوالے ڈیٹا کے مطابق جون 2023ء کے دوران ملک میں 4 لاکھ 97 ہزار نئی ملازمتوں کا اجراء ہوا۔ جبکہ اس سے قبل 2 لاکھ 28 ہزار کی پیشگوئی تھی۔ چھوٹی کمپنیوں یعنی جن میں ملازمین کی تعداد 50 سے کم ہے کی طرف سے جاری ہونیوالے کانٹریکٹس کی تعداد 2 لاکھ 99 ہزار رہی۔ جبکہ درمیانے درجے کی فرمز میں 1 لاکھ 83 ہزار نئے ملازمین رکھے گئے۔

رپورٹ کا منفی پہلو کارپوریٹ سیکٹر کی کمپنیوں میں 8 ہزار ملازمین کا فارغ کیا جانا ہے۔ یہ پہلو معیشت پر Inflation کے منفی اثرات ظاہر کر رہا ہے اور اسی کا ایڈوانٹیج امریکی ڈالر نے حاصل کیا ہے۔ کیونکہ لیبر مارکیٹ پر کساد بازاری کے اثرات سے FOMC کی آئندہ میٹنگ میں Policy Rates میں اضافے کے امکانات پیدا ہو جاتے ہیں۔

U.S Jobless Claims کے پلاڈیئم پر اثرات

آج U.S Jobless Claims بھی پبلش کئے گئے۔ U.S Bureau Of Labor Statistics کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ماہ کے دوران ملک میں Jobless Claims کی تعداد 2 لاکھ 45 ہزار رہی۔ جبکہ اس سے قبل 2 لاکھ 45 ہزار کا تخمینہ تھا۔

اس طرح ADP Employment Report کی طرح بیروزگاری کے دعووں میں بھی بڑا سرپرائز سامنے آیا ہے اور اس سے بننے والے رسک فیکٹر سے امریکی ڈالر نے ایڈوانٹیج حاصل کیا ہے۔ اور Bonds Yields میں اضافے کا یہ سب سے بڑا محرک ہے۔ جس سے پلاڈیئم سمیت تمام کماڈٹیز کے سرمایہ کار سائیڈ لائن ہو گئے ہیں۔

مارکیٹ کا ردعمل

رپورٹس جاری ہونے کے بعد Commodities میں بڑے پیمانے پر اتار چڑھاؤ نظر آ رہا ہے پلاڈیئم 35 ڈالرز کی کمی سے 1224 ڈالرز فی اونس پر آ گیا واضح رہے کہ آج اسکی ٹریڈنگ رینج 1229 سے 1285 کے درمیان یے۔

اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ پلاڈیئم (XRP) دنیا کی نایاب ترین دھات ہے۔ جسکا استعمال ڈائمنڈ کے ساتھ جیولری میں کیا جاتا ہے اسکے علاوہ Auto Mobile اور Processing Chips میں بھی یہ وسیع پیمانے پر استعمال ہوتی ہے۔ روائتی طور پر یہ گولڈ سے زیادہ مہنگی دھات سمجھی جاتی ہے۔ جون 2022ء میں XRP اپنی بلند ترین سطح 35 سو ڈالرز فی اونس پر تھی۔یعنی ہم کہہ سکتے ہیں کہ ایک سال کے دوران پلاڈیئم نے اپنی دو تہائی قدر کھو دی ہے۔

یوکرائن پر روسی حملے اور تائیوان پر چین اور امریکہ کے درمیان ٹینشن ایسی Geo-Political وجوہات ہیں جن سے پلاڈیئم کی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔ روس پر مغربی ممالک کی طرف سے عائد ہونیوالی پابندیوں سے سوئٹزرلینڈ نے روسی میٹلز کا بائیکاٹ کر دیا جبکہ امریکہ کی طرف سے چین کو Processing Chips کی برآمدات (Exports) بند کئے جانے کے بعد اس نے انہیں مقامی سطح پر تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے XPD کی ایشیائی مارکیٹس میں کھپت بڑھ گئی ہے۔ کیونکہ چینی انڈسٹری سلیکون کی بجائے پلاڈیئم کو Smart Chips میں استعمال کرتا ہے۔

پلاڈیئم کی کانیں روس، چین، جنوبی افریقہ، کانگو اور کینیڈا میں ہیں اول الذکر دونوں ممالک عالمی طلب کا 65 فیصد پیدا کرتے ہیں۔

ٹیکنیکی جائزہ

ٹیکنیکی اعتبار سے پلاڈیئم آج بیئرش زون میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ یہ اپنی 20 روزہ Moving Average سے نیچے ہے جو کہ 13 سو سے اوپر اسے سائیڈ لائن بلز کی سپورٹ حاصل کرنے میں مدد دے رہی تھی۔ تاہم چینی اور سوئس مارکیٹس میں اسکے نئے آرڈرز سے طویل المدتی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بلش ہی رہنے کی توقع ہے۔

پلاڈیئم کی بیئرش ریلی میں وسعت ، سرمایہ کاروں کا محتاط انداز

اس کا 14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) اسوقت 30 پر ہے جو کہ محدود اصلاح (Correction) کے بعد اوپر کی ٹرینڈ لائن اختیار کرنے کی پیشگوئی کر رہا ہے۔ اسکے سپورٹ لیولز 1220، 1195 اور 1160 ہیں جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1230، 1250 اور 1280 ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button