روس: مارچ میں کروڈ آئل کی پیداور کم کرنے کا اعلان: قیمتوں میں اضافہ

روس نے رواں سال مارچ سے کروڈ آئل کی پیداوار میں کمی کا اعلان کیا ہے جس سے قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ۔ کریملن کے ترجمان کی طرف سے تیل کی پیداوار میں روزانہ 5 لاکھ بیرل کمی کا اعلان کیا گیا۔ ان کے مطابق فیصلے کی بنیادی وجہ پرائس میکانزم کو کنٹرول کرنا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ مارکیٹ کی صورتحال کے مطابق پیداوار میں مزید کمی کی جا سکتی ہے۔ خبریں سامنے آنے کے بعد WTI آئل کی قیمت 3 ڈالرز اضافے سے 80 ڈالرز فی بیرل پر آ گئی۔ جبکہ Brent بھی 1.60 ڈالرز اوپر 86 ڈالرز پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ معاشی ماہرین نے آنے والے دنوں میں قیمتوں میں اضافے کا تسلسل جاری رکھنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق فیصلے سے پہلے روسی وزارت تیل نے Opec Plus کو اعتماد میں نہیں لیا اور انفرادی طور پر یہ اقدام اٹھایا ہے، جس سے امریکہ اور مغربی ممالک کی آئل مارکیٹ کی طلب و رسد مستحکم رکھنے کی کوششوں کو شدید دھچکا لگے گا اور توانائی کے یورپی بحران کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ ابھی تک سعودی عرب اور تیل پیدا کرنیوالے ممالک کی تنظیم اوپیک کی طرف سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ حالیہ عرصے میں امریکی حکومت اور سعودی حکام کے درمیان تیل کی پیداوار بڑھانے کے سلسلے میں اختلافات دیکھنے میں آئے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button