Silver Price ایشیائی سیشنز میں 23.70 کے قریب مستحکم، Geopolitical Conflicts کی وجہ سے US Dollar کا دفاعی انداز

Middle East negotiations and Chinese demand are boosting demand for the precious metals

Silver Price ایشیائی سیشنز میں 23.70 کے قریب مستحکم نظر آ رہی ہے . Geopolitical Conflicts کی وجہ سے US Dollar  دفاعی انداز اپنائے ہوئے ہے . علاوہ ازیں رواں ہفتے کے Scheduled Economic Events اور China کی طرف سے اپنے Foreign Exchange Reserves کو Precious Metals میں تبدیل کرنے سے بھی نقرئی دھات کی طلب میں اضافہ ہوا.

China کی طرف سے Foreign Exchange Reserves کی Precious Metals میں تبدیلی.

China دنیا کی دوسری بڑی معیشت اور Silver سمیت تمام دھاتوں کا سب سے بڑا خرید دار ہے . جو کہ ہر سال 315 بلین ڈالرز کی نقرئی دھات درامد کرتا ہے ، جسے Jewlery اور Electronics سمیت مختلف صنعتوں میں استمعال کیا جاتا ہے، اسکے علاوہ ایشیائی ملک International Trade میں تصفیے کو مختلف درجوں میں تقسیم کرتا ہے. اور  Chinese Yuan کے علاوہ Australian اور New Zealand Dollars کے علاوہ Gold اور Silver بھی Import Bills کلیر کرنے کے لئے استمعال کئے جاتے ہیں

واضح رہے کہ چین کے بعد Silver کا دوسسرا بڑا درامد کنندہ United States ہے. جس کی طلب China سے نصف ہے . اسی وجہ سے چینی معیشت میں آنیوالی تبدیلیاں اس دھات پر گہرے اثرات مرتب کرتی ہیں. گزشتہ روز Beijing کی طرف سے 10 ارب ڈالرز کے قریب Foreign Exchange Reserves کو Gold ، Silver اور Platinum میں تبدیل کئے جانے سے ان دھاتوں کی قدر میں زبردست تیزی دیکھی گئی . جس کے اثرات آنے والے دنوں میں بھی محسوس کئے جاتے رہیں گے.

Chairman Fed’s Testimony اور اہم Financial Events کا انتظار.

رواں ہفتے کئی اہم فیصلے اور Financial Reports ریلیز کی جائیں گی. منگل کے روز US Services ISM Data جاری کیا جائیگا. جبکہ بدھ کو US Jolts Openings اور ADP Employment Data جاری کئے جائیں گے . جن کے گہرے اثرات Currencies ، Commodities اور Stocks پر مرتب ہونے کی توقع ہے. اسی دن Bank of Canada کی Monetary Policy کا فیصلہ بھی کیا جائیگا. جبکہ رواں ہفتے European Central Bank کا Interest Rate Decision بھی ہو گا .

جیروم پاول  کو US Congress   نے سخت Monetary Policy ہولڈ کرنے کے معاملے پر اپنا موقف پیش کرنے کا موقع دیا ہے۔ جنوری 2024ء کی رپورٹس میں Headline Inflation واضح طور پر کم ہونے  مثبت Non-Farm Payroll کے باوجود Interest Rates میں کمی نہ کرنے  سے متعلق اراکین کانگریس نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انکوائری کا مطالبہ کیا تھا۔ یہی وہ محرک ہے جو کہ سرمایہ کاروں کو محتاط انداز اختیار کرنے پر مجبور کر رہا ہے . تاہم اس گواہی کے بعد Markets واضح سمت اپنا لیں گی.

Silver Price کا تکنیکی جائزہ.

تکنیکی اعتباز سے Silver  اپنی 20SMA  سے اوپر  ٹریڈ کر رہا ہے . جبکہ 23.30 ڈالرز کی نفسیاتی سطح سے اوپر اس نے Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ حاصل کر لی ہے .European Session  کے آغاز پر  Silver کا مجموعی منظرنامہ مثبت نظر آ رہا ہے . اسکا 14 روزہ RSI اسوقت وسطی نقطے کے قریب ہے جو کہ اوپر کی طرف ریلی کی نشاندہی کر رہا ہے.

Silver Price ایشیائی سیشنز میں 23.70 کے قریب مستحکم، Geopolitical Conflicts کی وجہ سے US Dollar کا دفاعی انداز
Silver

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button