Silver Price میں مندی، US Bonds Yields رسک فیکٹر بڑھنے سے 4 فیصد پر آ گئیں .
US Dollar found demand in Asian Sessions, pushing commodities on backfoot
Silver Price میں مندی ریکارڈ کی جا رہی ہے . ایشیائی سیشنز کے دوران Geopolitical Tensions بڑھنے سے US Dollar کی طلب اور US Bonds Yields میں اضافہ ہوا ہے ، جس سے Commodities بیک فٹ پر آتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں.
Geopolitical Tensions کے Silver Price پر اثرات.
امریکی میڈیا کے مطابق عراقی شہر اربیل میں Iranian Revolutionary Guards کی جانب سے Ballistic Missile حملہ کیا گیا ہے . جس کا ٹارگٹ US Consulate تھا . تاہم ایران نے کہا ہے کہ اسکا نشانہ امریکی قونصلیٹ کی بجائے دہشت گردوں کے ٹھکانے تھے . Tehran انتظامیہ نے Yemen پر جاری حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ Israel اور اسکے حمایتیوں کو اسکے نتائج کا سامنا کرنے پڑے گا.
Middle East War کے وسعت اختیار کرنے پر سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اختیار کر گئے ہیں . جن کا وزن نقرئی دھات سمیت Precious Metals پر پڑتا ہوا دکھائی دے رہا ہے .
Red Sea Seizure اور سپلائی کی بندش.
ایسے وقت میں جبکہ روس کی طرف سے Natural Gas کی سپلائی میں 40 فیصد کے قریب کمی ہوئی ہے . Europe اور ایشیائی ممالک کی زیادہ تر ضروریات کا دارومدار Qatari LNG پر ہے . Gulf Region کا چھوٹا سا یہ ملک دنیا بھر میں 25 فیصد برآمد کرتا ہے . اس طرح عالمی مارکیٹ میں توانائی کی رسد کا توازن بڑی حد تک اس کے فیصلوں اور سلامتی پر قائم ہوتا ہے .
اگر Qatari LNG طویل عرصے تک بند رہی تو International Energy Agency کے مطابق اس کی قیمتوں میں 400 فیصد تک اضافہ ہونے کا امکان ہے. جس سے ایک نیا Global Financial Crisis جنم لے سکتا ہے . اس فیصلے کے اثرات محض Nat Gas تک ہی محدود نہیں ہیں بلکہ یہ خلیجی ریاست Global Oil Production کا ایک بڑا حصہ بھی مہیا کرتی ہے . جس سے Crude Oil Prices میں بھی اتار چڑھاؤ کا امکان ہے .
رسک فیکٹر بڑھنے سے USD اور Treasury Bonds کی طلب میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے ، جو کہ Commodities بالخصوص Silver پر منفی اثرات مرتب کر سکتا ہے .
یہ حملے Iran کے حمایت یافتہ گروہ کی Red Sea میں کارروائیوں کی وجہ سے کیے گئے جن میں انھوں نے مسلسل تجارتی جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔ Hamas کی حمایت کرنے والے حوثیوں کا دعویٰ ہے کہ وہ Israel سے تعلق رکھنے والی کشتیوں اور Cargo Ships کو اپنے زیر انتظام علاقے سے آپریشنز جاری رکھنے کی اجازت نہیں دینگے. Airstrikes کی اطلاعات سامنے آنے پر عالمی سرمایہ کاروں نے محتاط انداز اختیار کر لیا اور Energy Prices میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے .
تکنیکی تجزیہ.
تکنیکی اعتباز سے Silver اپنی 20SMA سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے . جبکہ 23.30 ڈالرز کی نفسیاتی سطح سے نیچے اس نے Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ کھو دی ہے ہے . Asian Session کے دوران Silver کا مجموعی منظرنامہ منفی نظر آ رہا ہے . اسکا 14 روزہ RSI اسوقت وسطی نقطے کے قریب ہے جو کہ بیرش ریلی کی نشاندہی کر رہا ہے.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔