Silver Price میں 22.50 کے قریب مندی، Geopolitical Conflicts اور Financial Data کا انتظار

Low Chinese imports and Middle Eastern conflicts squeezing demand for Precious Metals

Silver Price میں 22.50 کے قریب مندی دیکھی جا رہی ہے. Geopolitical Conflicts اور Financial Data کے انتظار میں سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں. جبکہ Chinese Imports میں نمایاں کمی سے بھی نقرئی دھات کی طلب میں کمی واقع ہوئی ہے .

Silver Price پر اثر انداز ہونے والے عوامل.

Commodity Market پر سب سے زیادہ غیر یقینی صورتحال Middle East سے آنیوالی خبریں ہیں. US President جو بائیڈن کو امید ہے کہ Israel اور Hamas کے درمیان اگلے پیر تک مستقل Ceasefire ہو جائے گی۔ ان کا یہ بیان خلیجی ریاست Qatar میں فریقین کے نمائندوں میں جاری مذاکرات میں کچھ پیش رفت کی اطلاعات کے درمیان آیا ہے.

صدر جو بائیڈن نے نیویارک میں صحافیوں  کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انھیں  امید ہے کہ اگلے پیر تک وہ Ceasefire دیکھیں گے.

ان سے پوچھا گیا تھا کہ انہیں صیہونی ریاست اور Hamas کے درمیان Ceasefire Agreement کی کب تک امید ہے۔ اس پر انہوں  نے کہا،ہم قریب ہیں۔ لیکن ہم وہاں تک ابھی نہیں پہنچے ہیں۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق ممکنہ معاہدے میں اسرائیلی جیلوں میں قید Palestinian Prisoners کی رہائی بھی شامل ہو سکتی ہے۔ خیال رہے کہ US Foreign Office کے ترجمان نے اس سے قبل کہا تھا کہ گزشتہ کئی دنوں کے دوران اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ آیا حماس  اس نئے مجوزہ معاہدے کو قبول کرے گا یا نہیں.

ان خبروں کے سامنے آنے اور Middle East میں قیام امن کی توقعات کے باوجود Silver کی طلب میں کمی واقع ہوئی ہے.

Chinese Imports میں کمی کے اثرات.

گزشتہ ہفتے  Peoples Bank of China کی طرف سے جاری کئے جانے والے Economic Outlook میں رواں سال کے آخری کوارٹر کے دوران Growth Rate کا تخمینہ 7 فیصد سے زیادہ لگایا گیا ہے ، جس کے بعد چینی معیشت کی سست روی کے خدشات ختم ہو رہے ہیں ، اسکے مثبت اثرات Australian اور New Zealand Dollars کے علاوہ Commodities بالخصوص Silver Price پر مرتب ہوئے ہیں . تاہم Stocks میں فنڈز Inject کئے جانے سے Precious Metals کی Imports کم ہوئی ہیں.

China دنیا کی دوسری بڑی معیشت اور Silver سمیت تمام دھاتوں کا سب سے بڑا خرید دار ہے . جو کہ ہر سال 315 بلین ڈالرز کی نقرئی دھات درامد کرتا ہے ، جسے Jewlery اور Electronics سمیت مختلف صنعتوں میں استمعال کرتا ہے ، واضح رہے کہ Silver کا دوسسرا بڑا درامد کنندہ United States ہے. جس کی طلب China سے نصف ہے . اسی وجہ سے چینی معیشت میں آنیوالی تبدیلیاں اس دھات پر گہرے اثرات مرتب کرتی ہیں .

تکنیکی تجزیہ.

تکنیکی اعتباز سے Silver  اپنی 20SMA  سے نیچے  ٹریڈ کر رہا ہے . جبکہ 22.50 ڈالرز کی نفسیاتی سطح سے نیچے اس نے Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ کھو دی ہے .European Session  کے آغاز پر  Silver کا مجموعی منظرنامہ منفی  نظر آ رہا ہے . اسکا 14 روزہ RSI اسوقت وسطی نقطے کے قریب ہے جو کہ اوور سولڈ کنڈیشنز کی نشاندہی کر رہا ہے.

Silver Price میں 22.50 کے قریب مندی، Geopolitical Conflicts اور Financial Data کا انتظار
Silver Price

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button